Author: گہرام اسلم بلوچ

صحافی جس ذرائع سے خبر کی تصدیق کرائے گا تو  دونوں گروہوں کی طرف سے  کسی ایک کی حمایت یا ہمدردی کا الزام لگنا عام سی بات ہے، ایسی صورت حال میں صحافی خود  کو کیسے محفوظ رکھ سکتا ہے؟ ایک خبر آتی ہے جہاں یہ دکھایا جا رہا ہوتا ہے کہ کس علاقے میں کہاں حملہ ہوا اور کتنے لوگ اس میں ہلاک ہوئے یہاں خبر کی حقیقت بتانا تو بہت دور کی بات ہے الفاظ کے چناؤ کیلئے بھی ایک صحافی کو بہت محتاط رہنا پڑتا ہے۔ بلوچستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے جاری ایمرجنسی کے دوران جہاں…

Read More

زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح شعبہ صحافت بھی ایک اہم شعبہ ہے جدید دور میں صحافت ریاست کی ایک اہم ستون سمجھا جاتا ہے۔ وہ الگ بحث ہے کہ اس شعبےکے لوگوں نے خود اسکو اہمیت نہیں دی ہر وقت بجائے سماج کے اصل مسائل کو اجاگر کرنے کے حاکم وقت کے ترجمان بنے بیٹھے ہیں۔ مگر اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اس وقت ملک بھر میں میڈیا ورکرزکی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے وہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خبر کی تلاش کےلیےنکلتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا علاقہ…

Read More

ایک نظر بلوچستان اور ملک کے بدلتے ہوئے معروضی حالات پر جو کہ یک دم تیزی کےساتھ تبدیل ہوتے نظر آرہے ہیں۔ دو دہائیوں سے دنیا کی سپر پاور امریکہ نے گزشتہ دنوں افغانستان میں پراسرار طور پر بگرام ائیربیس کو خالی کر دیا۔ عین اسی موقع پر وزیراعظم جناب عمران خان نے بلوچستان گوادر کے دورے پر اعلی سول و عسکری آفسران کی موجودگی میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ، ہم چاہتے ہیں بلوچستان کے علیحدگی پسند گروہوں سے بات چیت کا عمل شروع کیا جائے۔ واضح رہے کہ، بلوچستان میں 2004 سے شروع ہونے والی یہ پانچویں…

Read More

2019 کے  آواخراور 2020 کے شروعات میں اشرف المخلوقات تیزی سے پھیلتی ہوئی ایک عالمی وبا میں مبتلا ہو رہی ہے یہ وبا اپنی نوعیت کی  خطرناک ترین اور اب تک کی تحقیق اور ماہرین کے مطابق  ناقابل علاج مرض ہے ماسوائے چند احتیاطی تدابیر کے  علاوہ اس کا  تدارک اس وقت ناممکن ہے۔ اس کو نوول کرونا وائرس اس لیے کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے 2019 کے آواخر میں چین کے شہر ووہان میں نمودار ہونے والی مرض کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیلتی ہوئی ایک عالمی وباء بن  گئی ۔ چین ،ایران اور پاکستان کے صوبہ…

Read More

قبائلی نظام بلوچستان کی رُوح کا اب اس طرح سے حصہ نہیں رہا جیسے پہلے تھا کیونکہ اب یہ وہ فوائد نہیں دے پارہا جو اس خصوصیت تھی۔ لیکن اسے مصنوعی طریقے سے آکسیجن فراہم کرکے زندہ رکھا گیا ہے قبائلی نظام دنیاکے متعددعلاقوں میں مختلف حیثیتوں کے ساتھ وجود رکھتا ہے۔ بلوچستان بھی ان میں سے ایک ہے، جہاں اس وقت 17 بڑے قبائل اور 400 کے قریب چھوٹے قبائل اور ان کی شاخیں پائی جاتی ہیں۔ ایک قبائلی معاشرہ ہونے کی وجہ سے یہاں کا سرداری سسٹم بہت مضبوط ہے اور سیاسی وسماجی سطح پر بہت زیادہ اثر…

Read More

بلوچستان ملک کا وہ صوبہ بن چکا ہے کہ یہاں سے اقلیتی برادری کی ہجرت کرنے کی تعداد شاید باقی صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔1990 تک حالات کافی اچھے تھے۔ ایک ہی خاندان کے اندر مختلف مذہبی وفکری رجحان رکھنے والے افراد ساتھ میں رہتے تھے۔ لیکن اس کے بعد معاملات بدل گئے۔ شاید اس لیے کہ پچھلے دس سالوں کے اندر ایک ایسی فضا کی تیاری کی گئی تھی جس کے نتائج غیرمتوقع نہیں تھے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے پیش کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ دس برسوں…

Read More

ہم بطور سماج  اپنے ہر مسئلے کا ذمہ دار ریاست اور اس کے اداروں کو ٹھہراتے ہیں۔ یہ درست  ہوسکتا ہے کہ جب نظام میں خرابی ہو تو اقدار اور تمدنی تقاضوں کا پاس ہر جگہ نہیں رکھا جاسکتا، لیکن اس کے ساتھ کیا یہ بات بھی سچ نہیں کہ ہم تمدنی اور شہری ذمہ داریوں سے مکمل طور پہ دستبردار ہوتے جا رہےہیں۔ اس بارے نہ خود سوچنا ضروری خیال کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے بچوں کو تعلیم دیتے ہیں۔ قانون سے بچ نکلنے اور زیادہ سے فائدہ اٹھالینے کو جرم کی بجائے چالاکی اور ذہانت سے تعبیر…

Read More

آج سے کچھ سال قبل بلوچستان ایک سیکولر و لبرل انسانوں کا آئیڈیل معاشرہ ہوا کرتا تھا۔ ترقی پسند ادیبوں سے لے کر روس کے کارل مارکس،  اینگلز و لینن کے پیروکار یہاں بھی ہوا کرتے تھے۔ لیکن اب بلوچستان کے وہ سارے رنگ دھندلے ہو کر رہ گئے ہیں اور تشدد کے آثار ہر طرف نظر آتے ہیں۔ آج اگر بلوچستان جیسا لبر ل سوچ رکھنے والا معاشرہ تیزی کیساتھ بدلتا ہوا انتہا پسندی کی جانب بڑھ رہا ہے تو یہ سب اچانک نہیں ہوا بلکہ اس سماج کو ایک پراسس سے گزارا گیا اور ابھی تک وہ ایک…

Read More

بلوچستان کی خواتین میں ماضی کے مقابلے میں اب بیداری اور اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کے آثار نمایاں ہوئے ہیں۔ سیاست اور سماجی خدمات جیسے شعبوں میں ان کے کردار میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ سال2018-19کا صوبائی بجٹ خاتون مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ سعید نے پیش کیا۔ ایک سروے کے مطابق میڈیکل کالجز میں لڑکیوں کے داخلے میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ امید کی کرن روشن ہوئی ہے اور خواتین کی خودمختاری کی مزید مثالیں ہمارے سامنے آنے والی ہیں۔ لیکن امید کی یہ…

Read More

کوئی معاشرہ اگر مکمل طور پہ خرابی کا شکار ہے، اس کے تمام شعبوں میں کرپشن اور بدعنوانی کا غلبہ ہے تو اس کا مطلب صرف یہ نہیں کہ حکومتی مشینری اس کی ذمہ دار ہے اور اسی کی نااہلی کے سبب حالات اتنے بگاڑ کا شکار ہیں، اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ سماج بھی اپنا کردار ادا نہیں کر رہا۔ کسی بھی ملک کے شہری جس طرح اپنے حقوق طلب کرنے کے مجاز ہوتے ہیں بالکل اسی طرح ان پر یہ بھی لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ جب لوگ یہ بھول جاتے ہیں…

Read More