گزشتہ سات دہائیوں سے زائد کی مخلتف طریقوں سے بلوچ قوم کی بقا و تشخص کی جدوجہد کئی نشیب و فراز سے گزر کر اب گزشتہ نصف دہائی سے ہر محاذ پر ایک سیاسی و شعوری مرحلے میں داخل ہوتی جا رہی ہے۔ فکری اعتبار سے بلوچ کاز سے وابستہ انفرادی یا اجتماعی طور پر کسی بھی سیاسی کارکن کا نظریہ اور کمٹمنٹ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ سیاسی کارکن چاہے کسی بھی نظریے یا سکول آف تھاٹ سے اس کا تعلق یا سمبندھ ہو وہ قوم کے ایک فرد کی حیثیت سے سیاسی و سماجی اقدار کے تمام…
Author: گہرام اسلم بلوچ
بلوچستان کی سیاسی پس منظر پر اگر تنقیدی نظر دوڈائیں تو وہ پختہ سیاسی کارکن جو کہ بلوچستان کی سیاسی منظر نامے کو قریب سے مشاہدہ کرتے آرہے ہیں اور اسی سیاسی عمل سے انکی بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں وہ دیکھ رہے ہیں کہ موجودہ سیاسی جماعتوں کی عوام کے اندر غیر فعالیت اور عوام کی طاقت پہ بھروسہ کم اور روایتی لوگوں کو سیاسی کارکن پر فوقیت دینا اس وقت بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کا سب سے بڑا المیہ ہے۔ آج سے تیس چالیس سال پہلے بلوچ قوم پرستی کی سیاست میں ایک مثالی قیادت موجود تھا جس…
طاقت کے استعمال سے مزید نفرتیں جنم لیتی ہیں، بلوچستان کا معاملہ سیاسی ہے، اس کا سیاسی حل نکالنا ناگزیر ہے۔ گہرام اسلم بلوچ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایوارڈ یافتہ صحافی ہیں، وہ شعبہ ابلاغیات میں ماسٹر کرچکے ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے بلوچستان کے متعلق لکھتے آرہے ہیں۔ انتہا پسندی اور بلوچستان میں جاری کشیدگی پہ ان کی گہری نظر ہے۔ وہ زمانہ طالب علمی سے ہی متحرک سیاسی رہنما تھے اور وہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن( پجار) کے مرکزی چئیرمین بھی رہ چکے ہیں۔ زیرِنظر مضمون میں انھوں نے بلوچستان میں نئی تحریک کے آثار دیکھتے ہوئے…
کسی دور میں مکران بلوچ نیشنلزم سیاست کی اس لحاظ سے مرکز ہوا کرتا تھا کہ یہاں سرداری و قبائلی نظام متعارف نہیں تھا۔ یہاں سیاسی عمل سے اُبھرتے رہنما فکری و اصولی طور پر بلوچ و بلوچستان کی پسماندگی اور انکی بقا کا مقدمہ سیاسی، جمہوری اوراصولی بنیادوں پر لڑتے آرہے تھے۔ اُس وقت جب ہمارے بزرگوں نے بلوچستان کا مقدمہ لڑنے کا سیاسی فیصلہ کیا تو مختلف طلبا تنظیمیں عظیم سیاسی مفادات کی خاطر تنظیمی بنیاد پر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوگئیں اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) جیسی عظیم تنظیم کی داغ بیل ڈال دی۔…
سیاسی کارکن کسی بھی جماعت کے اندر اپنی بقا کی جنگ لڑنے میں مصروف ہوتا ہے۔ اسے قدم بہ قدم یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ وہ جماعت کےساتھ کس حد تک مخلص ہے۔ جیسا کہ کسی بھی تنظیم کا ایک ایک فرد یا رکن اہم ہوتا ہے، ویسے ہی کسی بھی سیاسی جماعت کے اندر سیاسی کارکن کا ایک کلیدی کردار ہوتا ہے۔ سیاست اور سیاسی عمل کا پہیہ چلانے والے یہی فکری اور نظریاتی سیاسی کارکن ہوتے ہیں جو مضبوط عزم کے ساتھ ساتھ اپنی قوم اور معاشرے کی فلاح و بہبود اورترقی کے لیے نیک مقاصد رکھتے…
مکران بلوچستان کا ایک اہم اسٹرٹیجک ڈویژن ہے جو کہ مغرب میں ایرانی سرحد پہ واقع ہے۔ 2017ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی لگ بھگ 1489015 نفوس پر مشتمل ہے۔ اسے حال ہی میں حکومت نے انتظامی طور پر ’’ساؤتھ بلوچستان‘‘ کا نام دیا ہے۔ اس کے تینوں اضلاع تربت، گوادر اور پنجگور کی سرحدیں ہمسایہ ملک ایران سے لگتی ہیں۔ یہاں کے لوگوں کا ذریعہ معاش زیادہ تر سرحدی علاقے پر منحصر ہے، لوگ گزشتہ کئی دہائیوں سے غیررسمی طور پہ خوردنی اشیا و ڈیزل سمیت انرجی اور ایندھن ایران سے درآمد کرتے آرہے ہیں۔ ایک…
کسی بھی خاندان میں تھیلیسمیا کا بچہ پیدا ہو تو پورے خاندان میں نہ ختم ہونے والی تکلیفیوں کی ایک کہانی شروع ہوجاتی ہے۔ تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کے والدین کی تکالیف کی کئی دُکھ بھری کہانیاں ہوتی ہیں۔ کسی نے اپنے پیاروں کو دفنایا ہوا ہوتا ہے تو کوئی اپنے معصوم بچے کو اپنی ہتھیلیوں پہ رکھ کر ایک ایک قطرہ خون کے عطیہ کی خاطر در در کی ٹھوکریں کھاتے ہیں۔ تھیلیسمیا ایک موروثی خون کی بیماری ہے جو والدین سے جینز کے ذریعے بچوں میں منتقل ہوجاتی ہے۔ ’پاکستان تھیلیسمیا سنٹر‘ کے مطابق پاکستان میں اس وقت…
آج سے دو دہائی قبل جب بلوچستان میں پانچویں علیحدگی کی تحریک کا آغاز ہوا تو ماضی کی تحریکوں کے ساتھ تقابلی جائزہ لیتے ہوئے خیال یہ کیا جا رہا تھا کہ یہ تحریک بھی جلد سبوتاژ ہوجائےگی۔ لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوا۔ یہ رائے ماضی کے سینئر سیاسی رہنماؤں کی بھی تھی جو اُس وقت ماضی کی علیحدگی کی تحریکوں سے بالواسطہ یا بلاواسطہ وابستہ تھے۔ مگر موجودہ مسلح جدوجہد کے اس پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ روزِ اوّل سے ہی ان تحریکوں کی قیات متوسط طبقے کے لوگ کرتے آرہے ہیں اور جس…
اُن لوگوں کیلئے یہ کتنا تکلیف دہ امر تھاجنہوں نے گوادر دھرنے سے اپنے مقدر بدلنے کے خواب وابستہ کیے، ہزاروں کی تعدادمیں لوگوں نے اس میں شرکت کی۔ دھرنے کے اکتیسویں روز( فائیو اسٹار ) سے آئے ہوئے سرکاری وفد نےپیسے کے زور پر یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ گوادر کے لوگوں کی اوقات کیا ہے؟ یہ منظردیکھ کر مجھ سمیت لاکھوں لوگوں کو بہت تکلیف و کرب سے گزرنا پڑا کیونکہ ہم اس تحریک کو ایک عوامی تحریک سمجھ کر سیاسی موومنٹ میں بدلنے کے خواب لیے بیٹھے تھے۔ ( کھودا پہاڑ نکلا چوہا)۔۔۔ گوادر کے…
سکول میں سوال کرنے کی پاداش میں نکالے جانے والے بلوچستان کے ضلع سبی سے تعلق رکھنے والے نوجوان زندگی کے بہت سے تلخ حقیقتوں کا سامنا کرتے ہوئے بلوچی ٹریڈیشنل شاپ کا مالک کیسے بن گیا؟ عمران خان ہاڑا کا تعلق پاکستان کے گرم ترین ضلع سبی سے ہے، وہ کہتا ہے کہ میں بچپن سے معاشرے کی ہر شے پر سوال اٹھاتا آرہا ہوں ، انہی سوالوں کی وجہ سے میں جماعت نہم سے آگے تعلیم حاصل نہیں کرسکا ، میں سوال کرتا تھا کہ ہم جو فزکس اور دوسرے نصاب میں پڑھ رہےہیں۔ وہ عملی زندگی میں…
