Author: گہرام اسلم بلوچ

بلوچستان میں یوں تو پسماندگی کی کوئی ایک کہانی ہے، نہ ایک پہلو، لیکن صحت اور تعلیم کے شعبوں کی جو حالت ہے وہ انتہائی تکلیف دہ اور سنگین نوعیت کا مسئلہ ہے۔ ان دونوں شعبوں میں سہولیات کا فقدان تو ہے ہی اس پر مستزاد متعلقہ افسران و عملے کی غفلت وبدعنوانی ہے جو عام آدمی سے صحت مند اور باوقار زندگی کا حق چھین لیتی ہے اور وہ کچھ نہیں کرسکتا۔ بلوچستان میں ہر آنے والی حکومت تعلیمی میدان میں انقلاب لانے کے دعوے کرتی ہے، پالیسیاں مرتب کی جاتی ہیں اور نئے تجربات کرنے کی کوشش بھی…

Read More

بلوچستان رقبے کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا، جبکہ آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے۔ بلوچستان کی ثقافتی تاریخ ہزاروں سال پرانی تہذیب ’مہر گڑھ‘ سے جڑی ہوئی ہوئی ہے۔ یہاں کے لوگ فطرتاََ امن پسند ہیں۔ روشن فکری اور وسعت ظرفی ان کی ثقافت کا حصہ ہے۔ بلوچ تشخص رکھنے والے افراد نے ہمیشہ شدت پسندی کی حوصلہ شکنی کی۔ لیکن اب کچھ عرصہ سے صوبے میں سماجی سطح پر تسلسل کے ساتھ ایسے واقعات رُونما ہو رہے ہیں جو اس کی امن پسند شناخت کو گہنانے کا باعث بن رہے ہیں۔ گزشتہ روز…

Read More

آج سے نہیں بلکہ قیام پاکستان سے لے کر بلوچستان کو صوبہ کا درجہ ملنے تک، شروع سے ہی بلوچ نوجوانوں کو تعلیم کے میدان سے دور رکھا گیا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ اکیسویں صدی میں بھی طلبہ اپنے حقوق کے لیے جب تک سڑکوں پہ نہیں نکلتے اس وقت تک سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ان کی سُنی جائے۔ بلوچستان میں تعلیمی مسائل ویسے تو دوچار نہیں ہیں لیکن یہاں امتحانات کے بعد نتائج کی عدم شفافیت کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگتا ہے۔ چاہے پبلک سروس کمیشن کے ہوں یا…

Read More