Author: اختر بلوچ

قائداعظم محمد علی جناح کے آخری ایام بھی خاصے متنازعہ حقائق سے دوچار رہے ہیں۔ یہ حقائق اتنے تلخ ہیں کہ محترمہ فاطمہ جناح کی کتاب ’’میرا بھائی‘‘ کے دو صفحے کتاب سے اس لیے حذف کردیئے گئے کہ اس سے پاکستان کی سالمیت کو خطرہ لاحق تھا۔ یہ صفحے حذف کرنے والے کوئی اور نہیں قائد اعظم اکیڈمی کے سابق سربراہ شریف المجاہد صاحب تھے۔ سرِ دست قائداعظم کے زیارت ریزیڈنسی میں گذارے ہوئے آخری ایام اور پھر وہاں سے کراچی واپسی کی بات کرتے ہیں۔ ڈاکٹر صفدر محمود نے 15 ستمبر 2017 کو اپنے کالم میں قائداعظم کی…

Read More

محمد خان جونیجو کو ایک انقلابی سیاست دان کہا جائے یا غیر سیاسی سیاست دان، باغی سیاست دان، مصلحت پسند سیاست دان، جمہوری سیاست دان ،مسلم لیگیوں کی بے وفائی کا شکار سیاست دان یا جو بھی کہا جائے مگرمحمد خان جونیجو نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسے اقدامات اٹھائے جن کے اثرات سے آج تک سیاسی پارٹیاں استفادہ کرتی ہیں۔ محمد خان جونیجو پاکستان کے دسویں وزیراعظم تھے۔ بطور وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ان کے پیشروتھے۔ وہ 24 مارچ 1985 سے لے کر 29مئی1988 تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے۔محمد خان جونیجو 18 اگست 1932کو سندھڑی میں پیدا…

Read More

سابق وزیراعظم نواز شریف کو عدالتِ عظمیٰ نے اپنے ایک فیصلے کے تحت معزول کردیا۔ پاکستان کے اکثر میڈیا گروپس کے ٹی وی چینلز اور اخبارات میں انھیں سابق وزیراعظم لکھا جاتا ہے اور اسی لقب سے پُکارا جاتا ہے۔ لیکن ایک ،دومیڈیا گروپ انھیں اپنے ہر پروگرام یا نیوز بلیٹن میں ’’سابق نااہل‘‘ وزیراعظم کے لقب سے پکارتے ہیں۔ یہ اندازِ تحریر اور تخاطب اور یہ لب و لہجہ اس حد تک موزوں ہے، یہ ایک بحث طلب امر ہے۔ اس پر ایک طویل مباحثے کی ضرورت ہے۔ لیکن ہماری کوشش یہ ہے کہ پاکستان کے مختلف وزرائے اعظم…

Read More

انڈین انڈیپینڈنس بل جو 4جولائی 1947 کو متعارف کرایا گیا تھا ،15 جولائی 1947کو قانون بن گیا، جس کے مطابق انڈیا اور پاکستان 14اور 15اگست کی درمیانی شب ایک آزاد مملکت کے طور پر وجود میں آئے یہ غالباً 2002کی بات ہے جب ہم حیدرآباد میں تھے۔HRCP پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے زیرِ اہتمام لاہور میں ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔حیدرآباد سے مجھ سمیت ہمارے دوست احمد رضا، امر گُرڑو ،حلیمہ سومرو،شبانہ چنا اور رﺅف چانڈیو نے شرکت کی۔جب کہ کوئٹہ سے معروف صحافی ایوب ترین ،پشاور سے جمشید باغوان ،کراچی سے ڈان کے رپورٹربھگوان داس بھی شامل…

Read More

تھوڑی دیر آنکھ اس وقت لگ جاتی جب سنگ مرمر پر چینی اور ہتھوڑی کے ذریعے لکھائی شروع کرتے ہیں تو اس میں اتنی موسیقیت اور لے ہوتی ہے کہ نیند خود بخود آنکھوں میں اتر جاتی ہے۔ یہ دکانیں ہر نوع کے سنگ تراشی کے نمونے تیار کرتے ہیں لیکن ان میں زیادہ ترقبروں کے کتبے ہوتے ہیں. 1۔ یہ تصویر اپنی کہانی خود سنا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئر پرسن جناب بلاول بھٹو سے درکواست ہے کہ بائیس سال پرانی اس تختی کو اگر اس کی اصل جگہ پر لگوادیں تو یہ ایک اچھی بات ہوگی۔ گزشتہ…

Read More

یوں تو وہ عورت کی حکمرانی کے خلاف تھے لیکن انھوں نے ایوب خان کے مقابلے میں محترمہ فاطمہ جناح کی حمایت کی تھی مولانامودودی کا نام پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسے سیاستدان اور عالم دین کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کہ جن کے نظریات کے بارے میں آج تک ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ایک ایسی کشمکش جاری ہے جو شاید کبھی ختم نہ ہو سکے۔ان کے ناقدین کی ان کے بارے میں رائے ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف تھے وہ قائداعظم کو کافر اعظم کہتے تھے۔پاکستان کو ناپاکستان کے نام سے…

Read More

یہودیوں کی کراچی میں موجودگی کے حوالے سے محمودہ رضویہ اپنی کتاب ”ملکہ مشرق“ کے صفحہ نمبر 146 پر لکھتی ہیں کہ :یہودی لارنس کوارٹر میں آباد ہیں۔ ملازم پیشہ اور عرفِ عام میں بنی اسرائیل کہلاتے ہیں۔ ذبیحہ اپنا الگ کرتے ہیں۔ اُن کی ایک ہیکل اور سیمٹری بھی ہے۔ ان کی آبادی بہت کم ہے۔ یہ خاصے تعلیم یافتہ اور خوشحال ہیں۔ قیامِ پاکستان کے بعد پاکستانیوں نے کراچی میں تاج برطانیہ کے دور میں شہر کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افراد کے ناموں سے منسوب بیشتر عمارتوں اور سڑکوں کے نام تبدیل…

Read More

ایک دن فیس بک پر ایک پاکستانی یہودی نوجوان نے ہمیں ایک طویل فہرست ارسال کی جس میں کراچی میں بسنے والے یہودیوں کے نام تھے اور وہ ان کی بابت جاننا چاہتے تھے، خصوصاً ان کی قبروں کے کتبوں کے حوالے سے۔ ہم نے اس سے صرفِ نظر کیا کیوں کہ ہمارا کام لکھنا ہے اور نشاندہی کرنا ہے، پاکستان میں خود کو یہودی بتانا تقریباً ناممکن سا کام ہے۔ یہودی ہونا اور اس کا اظہار کرنا بہت ہی مشکل عمل ہے۔ہم گزشتہ سطروں میں یہودیوں کی تاریخ لکھ چُکے ہیں لیکن اس کے بعد ہمارے ساتھ ایک ایسا…

Read More

حشمت ٹہلرام کو پیار سے حشو پکارا جاتا تھا۔ وہ پاکستان کے غالباً پہلے سیاسی کارکن تھے جنھیں 1949 میں زبردستی جلا وطن کیا گیا۔ حشو جی ایم سید کے علاوہ شیخ ایاز کے دوست تھے یوں تو پاکستان کی سیاسی تاریخ جلاوطنیوں سے بھری پڑی ہے لیکن ان میں اکثریت خود ساختہ جلاوطنیوں کی ہے۔ حشمت ٹہلرام کو پیار سے حشو پکارا جاتا تھا۔ وہ پاکستان کے غالباً پہلے سیاسی کارکن تھے جنھیں 1949 میں زبردستی جلا وطن کیا گیا۔ حشو جی ایم سید کے علاوہ شیخ ایاز کے دوست تھے۔ جی ایم سید نے اپنی کتاب میں ان…

Read More

جنرل ضیاءکو اُن کے حامی مرد مومن، مردِ حق کہتے ہیں، جبکہ ضیاءکے مخالفین کی رائے اس کے بلکل برعکس ہے۔ مخالفین ضیاءکی ذات کے حوالے سے کیا کیا نعرے لگاتے ہیں اور انہیں کِن الفاظ سے یاد کرتے ہیں یہ ناقابل بیان ہے جنرل ضیاءکو اُن کے حامی مرد مومن، مردِ حق کہتے ہیں، جبکہ ضیاءکے مخالفین کی رائے اس کے بلکل برعکس ہے۔ مخالفین ضیاءکی ذات کے حوالے سے کیا کیا نعرے لگاتے ہیں اور انہیں کِن الفاظ سے یاد کرتے ہیں یہ ناقابل بیان ہے۔بھاولپور کی بستی لال کمال میں طیارے کے حادثے میں”شہادت“ کے بعد انہیں…

Read More