Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»رواں تبصرے»سانحہ سیالکوٹ کے مجرموں کو سزا، ایک خوش آئند فیصلہ
    رواں تبصرے

    سانحہ سیالکوٹ کے مجرموں کو سزا، ایک خوش آئند فیصلہ

    ادارہِ تجزیاتBy ادارہِ تجزیاتاپریل 21, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read1 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو دن قبل سانحہ سیالکوٹ کے مجرموں میں سے 6 کو سزائے موت اور 9 افراد کو عمرقید کی سزا سنائی ہے، جبکہ 76 ملزمان کو دو دو سال قید کی سزا کا فیصلہ دیا گیا ہے۔

    گزشتہ برس دسمبر کے شروع میں وقوع پذیر ہونے والے اس سانحے میں ایک ہجوم نے توہینِ مذہب کی بنیاد پر ایک سری لنکن فیکٹری مینیجر پریانتھا کمارا کو بری طرح تشدد کرکے جان سے مار دیا تھا اور لاش کی بے حرمتی کی تھی۔

    عدالت کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے کہ کم وقت میں اس حوالے سے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سزا سنائی گئی۔ اس فیصلے کا تمام طبقات، بالخصوص مذہبی حلقوں اور جماعتوں کو کھل کر خیرمقدم کرنا چاہیے تاکہ عام لوگوں کو اس کا مطلوب پیغام پہنچ سکے۔

    جس طرح اِس واقعے میں قوانین پر عملدرآمد کیا گیا، ایسے ہی اس نوع کے تمام مقدمات میں بروقت اور انصاف پر مبنی فیصلے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں ماورائے عدالت قتل و تشدد کے واقعات کو روکا جاسکے۔ یہ سانحہ بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنا اور اس کے بعد ریاست پر دباؤ تھا کہ وہ اس واقعے پر کاروائی عمل میں لائے۔ ملک کے اندر بھی یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔

    اس تناظر میں عدالت کا حالیہ فیصلہ بہت اچھی خبر ہے۔ البتہ مذہب کے نام پر ماورائے عدالت قتل و تشدد کے تمام اقدامات میں اسی طرح ردعمل دیتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ ریاست شہریوں پر یہ ثابت کرے کہ کسی کو قانونی حدود پھلانگنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اسی طرح سماجی طبقات، خصوصاَ مذہبی جماعتیں سیالکوٹ جیسے دیگر واقعات کو بھی متنازعہ نہ بنائیں۔

    سانحہ سیالکوٹ عدالت
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمہا بیانیہ اور اعصاب کا امتحان
    Next Article خواجہ سرا طبقے کے لیے تعلیمی پالیسی
    ادارہِ تجزیات

    Related Posts

    سہ ماہی تجزیات کے نئے شمارے میں کیا کچھ شامل ہے؟

    اگست 6, 2025

    فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ : پنجابی ثقافت کے تناظر میں

    اکتوبر 24, 2022

    داعش کی مضبوطی کے امکانات بڑھ رہے ہیں

    اکتوبر 4, 2022

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by