Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»رواں تبصرے»اپوزیشن کو پلی بارگین کی پیشکش اور قانون کا غلط استعمال
    رواں تبصرے

    اپوزیشن کو پلی بارگین کی پیشکش اور قانون کا غلط استعمال

    ادارہِ تجزیاتBy ادارہِ تجزیاتجولائی 2, 2019کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read2 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    وزیراعظم عمران خان نے گشتہ رات  ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ایک بار پھر دہرایا کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔ البتہ اگر کوئی چاہے تو پلی بارگین ہو سکتی ہے۔ نوازشریف اور آصف زرداری ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس کردیں تو انہیں رہائی مل جائے گی، اس کے بعد وہ جہاں جانا چاہیں اس کے لیے آزاد ہیں۔

    وزیراعظم نے اپوزیشن رہنماؤں کو پلی بارگین کی پیشکش کی ہے، جبکہ 2016 میں جب بلوچستان نیب نے کچھ لوگوں کو یہ آفر کی تھی تو عمران خان نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پلی باگین کرپشن کی ہی قسم ہے، بلکہ کرپشن کو نظام کا حصہ بنانے کی کوشش ہے۔ اس سے چوروں لٹیروں کو فرار ہونے کا راستہ ملتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں حکومتی وزیر فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ نوازشریف نے سعودی عرب اور ترکی کے ذریعے 2 بلین ڈالرز کی پلی بارگین کی پیشکش کی ہے جسے حکومت نے مسترد کردیا ہے۔ حکومتی ارکان کے متضاد دعووں کے باوجود اگر وزیراعظم  کی پیشکش کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ بارگین ہوتی ہے تو اس پر اعتراض نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ اسے متنازعہ بنانا درست عمل ہوگا۔ اس کے قانونی  ومجاز ہونے کی بنا پر حکومت پر بھی تنقید نہیں کی جاسکتی ہے۔

    عوام میں پلی بارگین کے حوالے سے منفی تأثر پایا جاتا ہے، لیکن یہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں قانونی حیثیت رکھتی ہے۔ البتہ اس  کے طریق کار اور نظم کے غیر شفاف ہونے کی وجہ سے جو منفی تأثر پایا جاتا ہے اس پر حکومت کو غور کرنا ضروری ہے۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے معتدد بار اس پہ تحفظات کا اظہار کیا تھا اور یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ اس قانون کو شفاف اور بہتر بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے اور اس پر بحث کرائی جائے۔ رواں سال اپریل میں سپریم کورٹ نے بھی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پلی بارگین کے قانون پر نظرثانی کرے کیونکہ اس میں میں بہت سے خلا موجود ہیں۔ پارلیمنٹ نے ابھی تک اس پہ کوئی ردعمل نہیں دیا۔ اگر وزیراعظم اپوزیشن رہنماؤں کو بارگین کی آفر کررہے ہیں تو بہتر ہے کہ اس کی شفافیت پر پارلیمنٹ میں بحث بھی کرالیں، تاکہ اس قانون کا غلط استعمال روکا جاسکے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچالیس چراغ عشق کے
    Next Article قدیم مصری تہذیب کیسی تھی؟
    ادارہِ تجزیات

    Related Posts

    سہ ماہی تجزیات کے نئے شمارے میں کیا کچھ شامل ہے؟

    اگست 6, 2025

    فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ : پنجابی ثقافت کے تناظر میں

    اکتوبر 24, 2022

    داعش کی مضبوطی کے امکانات بڑھ رہے ہیں

    اکتوبر 4, 2022

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by