Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»کالم»کام چوری کی عادت
    کالم

    کام چوری کی عادت

    صاحبزادہ محمد امانت رسولBy صاحبزادہ محمد امانت رسولجون 25, 2019کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read2 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    اگر ہم کامیاب انسان کی تعریف کریں تو اس کی مختصر تعریف یہ ہو سکتی ہے ”جو اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے ادا کرے” اس بات کو ہم دوسرے الفاظ میں اس طرح بھی کہہ سکتے ہیں "قدرت جو کردار بھی عطا کرے وہ اسے بخوبی نبھائے” کسی مغربی مفکر نے کہا تھا” زندگی ایک سٹیج ہے اور انسان ایک  ایکٹر ہے” قدرت ہمیں اس سٹیج پہ مختلف کردار میں ڈھالتی رہتی ہے کبھی ہم بیٹے یا بیٹی، کبھی بہن یابھائی، کبھی خاوند یا بیوی، اور کبھی ماں یا باپ ہوتے ہیں۔ اگر خاندان سے باہر دیکھیں تو کبھی دوست یا کبھی باس (Boss) کبھی ہمسایہ یا ملازم (Employer) گویا کہ داخلی اور خارجی دونوں دنیا میں ہم کسی نہ کسی کردار میں رہتے ہیں۔ یہ زندگی بد کردار یا خوش کردار بن کر گزر سکتی ہے لیکن بے کردار و بےنام ہو کر نہیں گزرتی۔

    ذمہ داری کو بہتر نبھانے کا ایک ہی سلیقہ ہے کہ ہم ذمہ داری کو Enjoy کریں۔۔اگر ہم ذمہ داری کو بوجھ یا Liability سمجھ لیں تو زندگی بےلطف اور بےمزا ہو کر رہ جاتی ہے۔ انفرادی اور اجتماعی ترقی کا راز اسی Enjoyment میں ہے. کہتے ہیں Profession کو Passion بنالیا جائے تو مصروفیت سے بھی انسان لطف اندوز ہوتا ہے۔

    مذہب اس ذمہ داری میں مزید ایک عقیدہ کا اضافہ کرتا ہے اور وہ ”جوابدہی” کا تصور ہے تاکہ انسان اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں حسّاس ہو جائے اس کے لئے قرآن مجید نے "تقوی”ٰ کا لفظ استعمال  فرمایا ہے جس کا معنی "خدا آگاہ”(God Conscious) ہونا ہے..یہ احساس تربیت ،تعلیم اور تزکیہ سے پیدا ہوتا ہے۔

    زندگی بد کردار یا خوش کردار بن کر گزر سکتی ہے لیکن بے کردار و بے نام ہو کر نہیں گزرتی

    مذہب اس کائنات میں جس اعلیٰ اخلاق و کردار کے مالک افراد کا تعارف پیش کرتا ہے وہ انبیاء علیہم السلام ہیں۔ انبیاء علیہم السلام کا بچپن، نوجوانی، جوانی بوڑھاپا الغرض وہ جس کردار میں ڈھلے یا جو ذمہ داری بھی ان کے سپرد ہوئی انہوں نے اسی ذمہ داری کو تقویٰ کے ساتھ ادا کیا۔ ان کے زمانے میں کسی انسان نے ذمہ داریوں کی ادائیگی میں، ان سے کوتاہی کا شکوہ نہیں کیا۔ ان کی زندگی کا ہر پہلو ماہتاب کی طرح درخشاں اور روشن ہے۔ ان کے بعد جن افراد کو ہم  اچھے الفاظ میں یاد کرتے اور اُن کاحوالہ دیتے ہیں یہ وہی لوگ ہیں کہ جن پہ اقتدار کا بارِامانت ڈالا گیا، ا نہوں نے اسے بھی احسن طریقے سے نبھایا۔ انہیں دنیا کی سیادت سونپی گئی انہوں نے اسے بھی خوب نبھایا۔ وہ بیٹے بنے تو وہ بھی کمال کے۔ شوہر بنے تو اس میں بھی بے مثال نظر آئے۔ باپ کا کردار بھی خوب ذمہ داری سے نبھایا۔

    انسانی تاریخ بتاتی ہے دنیا میں ہمیشہ عزت اور مرتبہ انہیں نصیب ہوا جنہوں نے کبھی بھی ذمہ داری اور فرض سے جی نہیں چرایا بلکہ اس میں دن رات لگا کر کام کیا۔ بحیثیت قوم، اقوام عالم سے، ہمارے پیچھے رہ جانے کے اسباب میں سے ایک سبب یہ بھی ہے کہ ہم ذمہ داریوں سے بھی گھبراتے اور استطاعت ہونے کے باوجود اپنے کردار کو بہتر طریقے سے ادا نہیں کرتے۔

    ذاتی کاموں سے لے کر سرکاری کاموں تک، دفتری امور سے لے کر گھریلو امور تک، سب میں ہم سستی اور کاہلی کامظاہرہ کرتے ہیں۔ طالب علم محنت سے 90 نمبر لے سکتا ہے، وہ 40 نمبرز پہ اکتفاء کر کے اس لیے بیٹھا ہے کہ وہ محنت نہیں کرنا چاہتا۔ ہماری ذات سے متعلق لوگوں کے کام تاخیر سے ہوتے ہیں کیونکہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو چستی سے نبھانے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ باالفاظ دیگر ہم ”کام چور” ہیں۔ کام چوری کی عادت اسی قوم میں ہوتی ہے جو اپنی ذمہ داری اور کردار ادا کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ دنیا میں آگے بڑھنے اور ترقی کا انہیں شوق ہوتا ہے اور نہ ہی شعور۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکوئٹہ والوں کا خشک مزاج اور پانی کا بحران
    Next Article قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور سعودی عرب کے ممکنہ تحفظات
    صاحبزادہ محمد امانت رسول

    Related Posts

    جنگ مذاق نہیں

    اپریل 25, 2025

    امید کا ایک اور قطرہ

    اکتوبر 7, 2024

    پشتو اکیڈمی کوئٹہ ارتقا اور تنزل کے دو راہے پر

    ستمبر 17, 2024

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by