Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»رواں تبصرے»دہشت گردی کی نئی لہر
    رواں تبصرے

    دہشت گردی کی نئی لہر

    ادارہِ تجزیاتBy ادارہِ تجزیاتاکتوبر 21, 2017کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read3 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    کوئٹہ اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے پے درپے حملوں نے جہاں دہشت گردی کی ایک نئی لہر کو جنم دیا ہے وہیں ان واقعات کا تسلسل کسی باقاعدہ منصوبہ بندی کا اظہار بھی کررہا ہے۔

    میڈیائی اطلاعات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی "را” اور افغان انٹیلی جنس ” این ڈی ایس” نے بارہ سو دہشت گردوں کو افغان پاسپورٹوں کے ساتھ پاکستان میں داخل کروایا ہے جن کا کام سیکورٹی فورسز اور حساس مقامات کو نشانہ بنانا ہے۔ باہر سے آئے ہوئے دہشت گرد اپنے طورپر یہاں کسی قسم کی کارروائی نہیں کرسکتے جب تک انہیں کسی مقامی تنظیم یا سہولت کار کی معاونت حاصل نہ ہو۔آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے باوجود  پاکستان میں ایسی تنظیموں اور سہولت کاروں کی ایک بڑی تعداد  کاموجود ہونا تشویشناک ہے۔

    دوسری طرف امریکہ نے اپنی نئی پالیسی کے تحت افغانستان میں ڈرون حملوں کی تعداد بڑھادی ہے۔افغانستان میں ڈرون حملوں کے اضافے  اورخالدعمر خراسانی جیسے دہشت گردوں کو نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

    سوال یہ ہے کہ بھارت اور افغان ایجنسیوں کی طرف سے پاکستان کے خلاف جاری شرانگیزی کے خلاف ریاست کیا کررہی ہے اور مستقبل میں مذکورہ ایجنسیوں کی مذموم کارروائیوں کا راستہ روکنے کے لیے کیا منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

    ضرورت اس بات کی ہے کہ اندرون ملک دہشت گردی کے خلاف موجود اتفاق رائے کو نہ صرف قائم رکھا جائے بلکہ سول اداروں کو اتنا مضبوط بنایا جائے کہ وہ سیکورٹی کا ایسا نظام ترتیب دے سکیں جسے کسی صورت بھی ناکام نہ بنایا جاسکے۔

    تجزیات کے قارئین اس بارے میں اپنی قیمتی آراء کا اظہار اسی صفحہ پر نیچے جاکر کرسکتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگلگت بلتستان بنام وفاق پاکستان
    Next Article کرد راہنماءبارزانی کا مستقبل
    ادارہِ تجزیات

    Related Posts

    سہ ماہی تجزیات کے نئے شمارے میں کیا کچھ شامل ہے؟

    اگست 6, 2025

    فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ : پنجابی ثقافت کے تناظر میں

    اکتوبر 24, 2022

    داعش کی مضبوطی کے امکانات بڑھ رہے ہیں

    اکتوبر 4, 2022

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by