Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»رواں تبصرے»چوہدری نثار اور سیکورٹی ادارے
    رواں تبصرے

    چوہدری نثار اور سیکورٹی ادارے

    رواں تبصرےBy رواں تبصرےمئی 2, 2016کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read2 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ایک جہاندیدہ سیاستدان ہیں انہوں نے گزشتہ روز پی او ایف واہ کینٹ میں مزدور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں کوآڑے ہاتھوں لیا ۔انہوں نے کہا کہ جو ادارے حساس مقامات کا تحفظ نہیں کر سکتے وہ عوام کا کیا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے دہشت گرد حملے کا خطرہ ظاہر کر کے  روکا گیا  مگر میں پھر بھی آ گیا ہوں ۔یہ بلاشبہ چوہدری نثار علی خان کا دلیرانہ بیان ہے لیکن افسوس کہ انہوں نے یہ رویہ اس وقت اپنایا ہے جب ان کی حکومت کے پاس صرف چار سو دن ہیں اس کے بعد عام انتخابات ہونے ہیں ۔ اگر وہ اس قسم کا رویہ پہلے اپناتے تو آج ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد سمیت سیکورٹی کی صورتحال مختلف ہوتی ۔آج شدت پسندی اس حد تک نہ پھیل چکی ہوتی کہ مدارس کے ساتھ ساتھ جدید یونیورسٹیوں میں بھی طلبا شدت پسندوں کے جتھوں میں بدل چکے ہیں ۔وزیر داخلہ جیسے جہاندیدہ سیاستدان کو ایجنسیاں اور پولیس کیسے اپنے ہاتھوں میں کھلا رہی ہیں اس کی ایک مثال وفاقی دارلحکومت میں غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کے خلاف جاری مہم ہے ۔یہ درست ہے کہ گاڑیوں میں صرف نمونہ نمبر پلیٹیں ہی ہونی چاہئیں مگر یہ ایک دو روز کا کام نہیں ۔سڑک پر نوے فیصد گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں غیر نمونہ ہیں ۔ان حالات میں جب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا محکمہ معمول کی نمبر پلیٹیں بھی جاری نہیں کر سک رہا اور لوگوں کو چھ چھ ماہ چکر لگوائے جاتے ہیں ایسے میں مزید نوے فیصد گاڑیوں کو نمبر پلیٹوں کے حصول کے لئے دوڑانا کسی صورت درست اقدام قرار نہیں دیا جا سکتا ۔پہلی بات تو یہ کہ وفاقی دارلحکومت میں ملک کے کونے کونے سے لوگ اپنے کام کاج کے سلسلے میں آتے ہیں یہاں آتے ہی پولیس انہیں نمبر پلیٹ کا چالان تھما دیتی ہے ۔اس لئے نمبر پلیٹوں کے لئے باقاعدہ پالیسی لائی جانی چاہئے تھی ۔لوگوں کے لئے نمبر پلیٹس بنوانے  کا کوئی فاسٹ ٹریک سسٹم روشناس کروایا جاتا مگر بغیر کسی منصوبہ بندی کے شہریوں کو ذلیل کیا جا رہا ہے ۔ عوامی وزیر داخلہ کو عوام کے مسائل کا علم ہونا چاہئے تھا ۔کہیں ایسا تو نہیں بیوروکریسی نے ان کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لئے انہیں ایک غیر اہم مسئلے میں الجھا دیا ہے ۔

    آپ اس حوالے سے کیا سمجھتے ہیں اور آپ کے ذہن میں کیا کیا تجاویز ہیں ؟ اپنی آرا ذیل میں رقم کریں :

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleشمالی افغانستان میں زور پکڑتی شورش
    Next Article پاکستان کا فکری افلاس اور عالمی جامعات پاکستانی سکالرز کی منتظر
    رواں تبصرے

    Related Posts

    سہ ماہی تجزیات کے نئے شمارے میں کیا کچھ شامل ہے؟

    اگست 6, 2025

    فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ : پنجابی ثقافت کے تناظر میں

    اکتوبر 24, 2022

    داعش کی مضبوطی کے امکانات بڑھ رہے ہیں

    اکتوبر 4, 2022
    Leave A Reply Cancel Reply

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by