Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»رواں تبصرے»آپ کس قسم کا احتساب چاہتے ہیں ؟
    رواں تبصرے

    آپ کس قسم کا احتساب چاہتے ہیں ؟

    رواں تبصرےBy رواں تبصرےاپریل 22, 2016کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read2 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    نوٹ : آپ کی رائے جامع، واضح ، با مقصد اور مختصر ہونی چاہئے۔اپنی رائے اور الفاظ کے استعمال میں انتہائی احتیاط کیجئےتاکہ کسی بھی فرد کے جذبات مجروح ہونے کا خدشہ نہ ہو ۔

     پانامہ پیپرز کی اشاعت کے بعد پاکستان میں احتساب کی آوازیں آنا شروع ہوئیں ۔تقریباً اڑھائی سو پاکستانی جن میں وزیراعظم پاکستان کے بچے بھی شامل ہیں ان کے نام پر آف شور کمپنیاں موجود ہیں  ۔وزیر اعظم اس  معاملے پر کمیشن بنانا چاہتے ہیں ۔انھوں نے ایک روز قبل یہ کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے ماضی میں بھی کئی بار احتساب سے گزر چکے ہیں ۔دوسری جانب آرمی چیف جنھوں نے تین  روز قبل ملک میں ہر سطح پر احتساب لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی سالمیت خود مختاری اور استحکام کے لیے بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے،کرپشن کے خاتمے تک دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔اس بیان کے بعد انھوں نے پہل کرتےہوئے پاک فوج کے 8 اعلیٰ افسران کو کرپشن کے الزامات پر برطرف کردیا جن میں ایک لیفٹیننٹ جنرل اور ایک میجرجنرل بھی شامل ہیں یہ برطرفیاں پاک فوج کی داخلی تحقیقات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہیں۔برطرف افسران میں لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک اور میجر جنرل اعجاز شاہد سمیت بریگیڈیئر سیف اللہ، بریگیڈیئر اسد شہزادہ، بریگیڈیئر عامر، بریگیڈیئر رشید، کرنل حیدر اور میجر نجیب شامل ہیں۔اس سے قبل جب پاکستان میں بدعنوانی کی بات کی جاتی تھی تو کہا جاتا تھا کہ یہاں کسی کا دامن صاف نہیں اس لئے کوئی بھی احتساب نہیں چاہتا ۔ جب فوج نے اپنے ادارے سے آغاز کر دیا ہے ۔بعض مبصرین اسے سیاسی رنگ بھی دے رہے ہیں ۔لیکن بہرحال کرپشن پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے ۔اس کا خاتمہ کیسے ہو سکتا ہے ؟ کیا جنرل راحیل شریف کا یہ اقدام کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے آہنی عزم کا اظہار ہے ؟ یا پھر وہ موجودہ حکومت کو دباؤ میں رکھنے کے لئے ایسا کر رہے ہیں ؟ فوج کے اس اقدام کے بعد پاکستان کی سیاست کیا نئی کروٹ لینے والی ہے؟ کیا احتساب کے موجودہ نظام میں واقعی کسی طاقتور کا احتساب ممکن ہے ؟ سیاستدانوں اور فوج کے ساتھ کیا عدلیہ ، بیوروکریسی اور میڈیا کی باری بھی آئے گی ؟

    اس حوالے سے آپ کی رائے کیا ہے ؟ انہی صفحات پر اپنی رائے دیجئے :

    نوٹ : آپ کی رائے جامع، واضح ، با مقصد اور مختصر ہونی چاہئے۔اپنی رائے اور الفاظ کے استعمال میں انتہائی احتیاط کیجئےتاکہ کسی بھی فرد کے جذبات مجروح ہونے کا خدشہ نہ  ہو ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکیا حزب اللہ اپنی طبعی عمر پوری کر چکی ؟
    Next Article پاک سر زمین پارٹی کی قیادت عشرت العباد کریں گے
    رواں تبصرے

    Related Posts

    سہ ماہی تجزیات کے نئے شمارے میں کیا کچھ شامل ہے؟

    اگست 6, 2025

    فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ : پنجابی ثقافت کے تناظر میں

    اکتوبر 24, 2022

    داعش کی مضبوطی کے امکانات بڑھ رہے ہیں

    اکتوبر 4, 2022

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by