سہ ماہی تجزیات کا نیا شمارہ (ستمبر تا دسمبر 2026ء) شائع ہو کر منظر عام پر آچکا ہے۔ اس شمارے میں اداریے سمیت چھ تحریریں شامل ہیں، جن میں پاکستان کے سیاسی بحران، مذہبی آزادی، بین المذاہب بقائے باہمی، مذہبی برادریوں کی شناخت اور علاقائی تنازعات جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے۔
اداریہ ’اقتدار کا شکستہ معاہدہ‘ کے عنوان سے محمد عامر رانا کی تحریر ہے، جس میں پاکستان کے موجودہ سیاسی، انتظامی اور سکیورٹی بحران کا جائزہ لیا گیا ہے۔ مضمون میں اقتدار کی تقسیم پر اشرافیہ کے اختلافات، ادارہ جاتی طاقت، قومی یکجہتی اور سیاسی مکالمے کی ضرورت کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔
اس شمارے میں مذہبی آزادی اور امتیازی برتاؤ کے مسائل، پاکستان میں بین المذاہب بقائے باہمی کی مقامی روایات، مسلکِ نوربخشیہ کی شناخت اور ادارہ جاتی نمائندگی، جبکہ زیدیہ شیعہ تحریک اور حوثی سعودی تنازع کے تاریخی پس منظر پر بھی مضامین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کے لیے منعقدہ ورکشاپ کی روداد بھی پیش کی گئی ہے۔
از طرف مدیر
- اقتدار کا شکستہ معاہدہ — محمد عامر رانا
مضامین
- مذہبی برادریاں؛ مذہبی آزادی اور امتیازی برتاؤ کے دو راہے پر – ڈاکٹر محمد حسین
- پاکستان میں بین المذاہب بقائے باہمی کی مقامی روایتیں اور نئے امکانات – غلام مرتضیٰ
- مسلکِ نوربخشیہ: تعارف اور پاکستان میں ادارہ جاتی نمائندگی کا جائزہ – سید بشارت موسوی تھگسوی
- زیدیہ شیعہ تحریک اور حوثی سعودی تنازع کا پس منظر – شوذب عسکری
روداد
- روداد: نوجوانوں کے لیے ورکشاپ – اریبہ وسیم

