Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»کالم»شک کرنا نفسیاتی و اخلاقی مرض ہے
    کالم

    شک کرنا نفسیاتی و اخلاقی مرض ہے

    صاحبزادہ محمد امانت رسولBy صاحبزادہ محمد امانت رسولدسمبر 4, 2019کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read2 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    شک ایک نفسیاتی مرض اور اخلاقی عیب ہے۔ یہ انسان کی شخصیت کا دشمن ہے۔ شک کا نتیجہ بگاڑ و انتشار کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اگر اس شک کو بیوی پا لے تو میاں کا آرام و سکون تباہ وبرباد، اگر میاں پا لے تو بیوی کی زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔ اگر یہ بیماری انسان کی اپنی ذات سے متعلق ہو تو اس کی زندگی بوجھل اور بے مزا ہو کر رہ جاتی ہے۔ شک کرنے والے کی شخصیت  نہ صرف اپنی نظروں میں گرجاتی ہے بلکہ نفسیاتی اور اخلاقی حوالے سے وہ اپنے آپ کو کمزور بھی کر تا ہے۔

    اس کی وجہ سے اولاد، والدین، زوجین، دوست اور ہمسائے سب پریشان ہو کر رہ جاتے ہیں۔ یہ فساد کے اسباب  میں سے ایک سبب ہے۔ اس کی وجہ سے نوبت قتل و غارت تک پہنچ جاتی ہے۔ کسی نے کچھ کہا یا نہ کہا شکی انسان نے خود ہی شک پیدا کیا، اپنے ذہن سے کہانی بنائی اور خود ہی اس کہانی کو کلائمکس تک لے گیا۔ اکثر اوقات، کلائمکس بہت خطرناک اور خوفناک بھی ہوتا ہے۔ اسی شک کی وجہ سے ایک شخص اپنی بیوی کو بےدردی سے پیٹتا ہے۔ اگر اپنی بیوی کا سفاکانہ قتل کرتا ہے تو اسی شک کی وجہ سے۔ اگر بیوی اپنے بچوں اور بچیوں کی جان لیتی اور انہیں قتل کر دیتی ہے توصرف اس شک کی بنیاد پہ۔ ایسے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن میں بیوی نے صرف شک کی بنیاد پہ طلاق لے لی اور ہنستی بستی زندگی کو تباہ کردیا۔ جب حقیقت کھل کر سامنے آئی تو اس میں سوائے وہم اور پچھتاوے کے کچھ نہ ملا۔ اگر بیوی خوبصورت ہے خاوند ویسا خوبصورت نہیں ہے۔ بیوی تعلیم یافتہ ہے اور خاوند کی ویسی تعلیم نہیں ہے۔ اس کے برعکس صورت حال ہو تو بھی شک کی بیماری پیدا ہو جاتی ہے۔

    مسائل کو زیر بحث نہ لانا بھی جھگڑے کی بنیادی وجوہات میں سے ایک  وجہ ہے

    یہ مسائل اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب شادی سے پہلے معاملات طے نہیں ہوتے۔ ہمارے ہاں نکاح فارم پڑھنے کے لیے نہیں دیا جاتا تاکہ لڑکا اور لڑکی تمام شرائط سمجھ کر آزادانہ طور پر شادی کا فیصلہ کریں۔ ہمارے ہاں اکثر شادیاں خاندانی اور سماجی دباؤ کے تحت ہوتی ہیں۔ شادی کے بعد بہت سے اختلافات سامنے آتے ہیں۔ مسائل کو زیر بحث نہ لانا بھی جھگڑے کی بنیادی وجوہات میں سے ایک  وجہ ہے۔ شک کا علاج یہ ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ دوستی اور اعتماد کا رشتہ قائم کریں۔ کبھی کسی معاملے میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں اور نہ فیصلہ کریں بلکہ صبر، دوراندیشی اور حوصلے کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں۔ حقیقت کبھی چھپتی نہیں ہے جلد کھل کرسامنے آہی جاتی ہے۔

    اسلام ہمیں گمان و ظن سے منع کرتا ہے کیونکہ اس کی بنیاد مضبوط نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کی کوئی حقیقت ہوتی ہے، اس لئے اسلام اجتماعی اور قانونی مسئلہ میں یقین و ثبوت کی بات کرتا ہے۔ اگر ایک شخص کسی پہ الزام لگاتا ہے اور ثبوت مہیا نہیں کرتا تو الزام لگانے والا اس  پہ سزا کا حقدار ٹھرتا ہے۔ شک سے شروع ہونے والا سفر، سزا کے خوف سے آگے نہیں بڑھ پاتا ورنہ اس کے آگے بند باندھنا مشکل ہو جائے۔ یہ معاشرے کے ہر شریف النفس انسان اور عزت مآب خاتون کی عزت اور زندگی کو برباد کر کے رکھ دیتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنوجوانوں کا مسئلہ اور مقتدر اشرافیہ کے مفادات
    Next Article اُمید کی ثقافت زندہ کریں
    صاحبزادہ محمد امانت رسول

    Related Posts

    جنگ مذاق نہیں

    اپریل 25, 2025

    امید کا ایک اور قطرہ

    اکتوبر 7, 2024

    پشتو اکیڈمی کوئٹہ ارتقا اور تنزل کے دو راہے پر

    ستمبر 17, 2024

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by