خود احتسابی اس امر کا تقاضہ بھی کرتی ہے کہ ہم گذشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں بسنے والے افغان مہاجرین کے لئے شہریت کی پالیسی دینے میں نا کام رہے۔ ملا منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد ہمارے ہاں یہ بحث شدت اختیار کرتے دکھائی دے رہی ہے کہ افغان مہاجرین پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی ایک بڑی وجہ ہیں ۔اُن کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے ،لہذا انہیں واپس افغانستان روانہ کر دینا چاہیے۔بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دو قدم آگے بڑھ کر یہ…
