مرحلہ وار بم دھماکوں نے سری لنکا کی فضا لرزا کر رکھ دی۔ ایسٹر کے دن گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر ہوئے بم دھماکوں میں 290 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت کے ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ اتوار ایسٹر کے روز 3 گرجا گھروں اور پر تعیش ہوٹلوں میں 8 بم دھماکے مرحلہ وار ہوئے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مسیحی برادری کے لوگ ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں بڑی تعداد میں غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں۔ بحر ہند میں واقع اس جزیرے پر یہ حملہ 10 سال پہلے…
Author: شوذب عسکری
لبنانی خانہ جنگی کے دوران 1982ء میں عالمی طاقتوں کی حمایت سے ایک کثیر الملکی فوجی اتحاد تشکیل دیا گیا جس کی ذمہ داری تھی کہ وہ لبنانی سرزمین سے فلسطینی حریت پسندوں کی پرامن واپسی کو یقینی بنائے اور دیگر مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرکے لبنان کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی رٹ کا نفاذ یقینی بنائے۔ لبنان جو کہ سن 70 کی دہائی کے وسط میں اپنے جغرافیے کے سبب مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے کا شکار ہوا تھا کیونکہ اس کی سرحدیں شام، اسرائیل اور فلسطین سے ملتی ہیں جو کہ اسرائیل کے قیام…
14مارچ 2019 ء کی ایک شام تھی، خبر آئی کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بٹگرام میں ایک نوعمر لڑکے نے خود کشی کرلی۔ اس انتہائی اقدام کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ خبر آئی اور گزر گئی۔ جس صوبے کے ایک ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں محض 8 مہینوں میں 300 سے زائد واقعات خودکشی کے ریکارڈ ہوئے ہوں وہاں ایسے کسی معاملے پہ زیادہ توجہ کوئی بھلا کیوں دے گا۔ آج اہل علاقہ، متوفی کے خاندان اور مقامی پولیس نے ذرائع ابلاغ کے سامنے بات چیت کی ہے۔ جو شواہد سامنے آئے ہیں وہ ہمارے اردگرد کے سماج کا…
دو روزہ کانفرنس کے آخری روزسیشن میں کانفرنس کی صدارت سابق مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کی جبکہ ڈاکٹر یینگ پروفیسر ساؤتھ ایشیا یونیورسٹی ، ڈاکٹر شانتی ڈی سوزا اور پروفیسرڈاکٹر اشتیاق وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی گفتگو میں مہمان خصوصی تھے ۔ جنرل جنجوعہ نے اپنی گفتگو میں شرکاء کی آمد پہ غیر ملکی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا عنوان اس وقت کی ضرورت ہے ۔ رابطہ اور تعاون اس خطے کے ممالک کے لئے لازمی ہے۔ سیکورٹی اور اکانومی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ۔ خطے میں استحکام …
پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کے زیر اہتمام جنوب ایشیائی خطے میں رابطوں کے مواقع اور جیو اکنامکس کے امکانات کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز 27 جون 2018 کو اسلام آباد میں واقع سرینا ہوٹل میں 10 بجے پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا۔ محمد اسمعیل خان ( منیجر پروگرامز) نے کانفرنس کا عنوان ، اغراض و مقاصد بیان کئے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ ابتدائی سیشن کے معزز مہمانوں میں اعزازی چینی سفیر ، امتیاز فیروز گوندل ڈی جی ساؤتھ ایسٹ ایشیا ڈیسک وزارت خارجہ اور ڈائریکٹر پاک انسٹی ٹیوٹ فار…
خاموش مگر مستقل مسلسل سیاسی سفر سے آغاز کرنے والے طیب اردگان ترکی میں سیاست کے انمٹ گرو بن چکے ہیں ۔ مصطفیٰ کمال اتاترک کے بعد انہیں بجا طور پہ جدید ترکی کا معمار کہا جاسکتا ہے ۔ موجودہ انتخابات میں فیصلہ کن کامیابی کے بعد وہ ترک تاریخ کے طاقتورترین صدر بن کر ابھرے ہیں ۔ ان کی متعارف کردہ انتخابی اصلاحات کے بعد انہوں نے وزیر اعظم کا عہدہ ختم کردیا ہے ۔ وزراء کی تعیناتی اور برطرفی مکمل طور پر ان کی صوابدید ہے ۔عدلیہ ان کی من منشاء کے تحت ہے ۔ وہ جب…
مضمون نگار قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ پاکستان اسٹڈیز میں ایم فل اسکالر ہیں وہ یونیورسٹی مذکورہ میں وزٹنگ فیکلٹی ممبر بھی ہیں۔ تجزیات کے سب ایڈیٹر ہیں۔ سیاسی و سماجی موضوعات کے علاوہ عالمی امور پر ان کی تحریریں، تجزیات آن لائن، ہم سب آن لائن اور ڈان اردو پر شائع ہوتی ہیں۔ زیر نظر مضمون میں مصنف نے شام کے شہر دوما میں ہوئے کیمیائی حملوں اور ان کی تادیب میں شامی حکومت پر امریکی و اتحادی افواج کے میزائل حملوں کا جائزہ لیا ہے۔(از طرف مدیر) 7 اپریل کو باغیوں کے زیر انتظام دمشق کے نواح…
پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کے زیراہتمام دو روزہ ورکشاپ بعنوان عقیدے کی آزادی و بین المذاہب ہم آہنگی مقامی ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔ دو روزہ ورکشاپ کے پہلے دن تین سیشن ہوئے جس میں صبح کے سیشن کی صدار ت کے فرائض محترم ظفراللہ خان ڈائریکٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمننٹری اسٹڈیز نے جبکہ بعد از دوپہر سیشن کی صدارت کے فرائض ڈاکٹر خالد مسعود سابق چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل نے سرانجام دیئے ۔ ڈاکٹر اے ایچ نیئر صاحب گفتگو میں مہمان خصوصی تھے ۔ شرکاء میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے…
آج دوپہر جب میں اور عبد اللہ گول مارکیٹ سے پراٹھے کھا رہے تھے کہ کاغذ چننے والا ایک پختون بچہ ہمارے پاس سے گزرا اور چند ہی لمحوں میں اس نے آس پاس کے بکھرے ہوئے سبھی خالی ڈبوں اور کاغذوں کو چن کر اپنے تھیلے میں بھر لیا ۔ عین اسی لمحے عبداللہ نے کہا کہ اس نے ناشتہ دیر سے کیا تھا وہ پورا رول پراٹھہ ختم نہیں کرسکتا۔ وہ آدھا پراٹھا چھوڑ رہا ہے ۔ تو میں نے بے ساختہ ہی اس پختون بچے کوآواز دی اور اپنے پاس بلا لیا۔ پہلے پہل تو وہ جھجکا…
گزشتہ مہینے مجھے کسی کام کے سلسلے میں والد صاحب کے ہمراہ لاہور جانا ہوا۔ ابا نے اندرون شہر کسی بک پبلشر جانا تھا اور میں بھی اس وقت اپنے کام سے فراغت پا چکا تھا تو میں بھی ان کے ہمراہ پبلشنگ پریس چلا گیا ۔ وہاں موجود پریس کے مالک زیدی صاحب نہایت نفیس مزاج آدمی تھے اور اپنے ملازمین سے بہت شفقت سے پیش آرہے تھے ۔ میں ان کے انداز ِ گفتگو سے دل ہی دل میں بہت متاثر تھا کہ اچانک ان کے اکاؤنٹنٹ تشریف لائے ۔ جب وہ اکاؤنٹینٹ جن کا نام عاطف تھا…
