کینوس گیلری کراچی میں منعقدہ ”بکھرے اوراق“ کے نام سے معنون نائلہ محمود کے متنوع ڈیجیٹل اور نقاشی فن پاروں کی حالیہ نمائش ایک مختلف طرز کی مصوری کا مظہر ہے۔کسی معروف تصویری اظہاریے کی بجائے’ بکھرے اوراق‘ ایک غیر معمولی مصورانہ نمائش ہے جس میں سامراج زمانے کے منحنی خطوط اور شاعری پر مشتمل نقاشی کے نمونے ، بوسیدہ،گردآلود اور خستہ حال تحریروں کے ٹکڑے ،بکھرے ہوئے اوراق اور موسمیاتی تغیر کا مقابلہ کرتے نسخوں کی ترجمانی کرتے فن پارے جمع کئے گئے ہیں۔یہ فن پارے دیکھنے سے زیادہ پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں جو اپنے اندر پوشیدہ معلومات…
