Author: عمار خان ناصر

تصورات کی اصلاح کے حوالے سے سب سے بنیادی کام یہ کیا گیا کہ بطور صنف عورت کی تکریم و احترام کو اجاگر کیا گیااوربچیوں کی اچھی پرورش کرنے اور ان کے اور لڑکوں کے درمیان امتیاز نہ کرنے کو اعلیٰ اخلاقی رویے کے طور پر پیش کیا۔ اللہ کے مستند پیغمبروں کی دعوتی جدوجہد سے مذہب کا جو تصور سامنے آتا ہے، اس کا ایک بہت بنیادی جزو معاشرتی ناہمواریوں اور اخلاقی بگاڑ کی اصلاح ہے۔ مذہب انسان کے عقیدہ وایمان کے ساتھ ساتھ اس کے عمل کا بھی تزکیہ چاہتا ہے، چنانچہ یہ ناگزیر ہے کہ انسانی جبلت…

Read More

جہاد سے کس مخصوص مقصد یا غایت کا حصول پیش نظر ہے اور شریعت کا یہ حکم کب فرضیت یا استحباب کے درجے میں انسانوں کی طرف متوجہ ہوتا ہے؟ اس کا تمام تر دار ومدار عملی حالات پر ہے۔ جہاد انبیاء کی شریعتوں میں مقصد کے حصول کے ایک ذریعے کے طور پر شروع کیا گیا ہے اور اہل علم کی تصریح کے مطابق فی ذاتہ کوئی مطلوب یا مستحسن امر نہیں، کیونکہ اس میں انسانی جان ومال کا ضیاع ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر متبادل راستے موجود ہوں تو جنگ کے راستے سے گریز…

Read More

غیر مسلم معاشروں میں مسلمان کمیونٹیز کی جو عمومی نفسیات دیکھنے میں آ رہی ہے اس کا حل کردار ِیوسف ؑ میں ہے امریکا کے حالیہ مطالعاتی دورے کے دوران میں ڈریو یونیورسٹی (نیو جرسی) کے سنٹر فار ریلجن، کلچر اینڈ کانفلکٹ ریزولوشن کے زیر اہتمام ایک سمر انسٹی ٹیوٹ میں شرکت کے علاوہ مختلف احباب سے ملاقات اور بعض مقامات پر مسلم کمیونٹی کے اجتماعات سے گفتگو کا موقع بھی ملا۔ ان نشستوں میں راقم الحروف نے خاص طور پر سیدنا یوسف علیہ السلام کے واقعے کی روشنی میں چند اخلاقی اصولوں کو واضح کرنے کی کوشش کی جن…

Read More

معاشرے کو مریضانہ ڈانٹ ڈپٹ کی نہیں، ہمدردی اور خیر خواہی کی ضرورت ہے۔ اندھیرے ملامت گری کے بھڑکتے شعلوں سے نہیں، بلکہ کردار کی ٹھنڈی روشنی سے دور ہوں گے۔ احمد امین مصری کا شمار بیسویں صدی کے نصف اوّل میں عالم عرب کے ان ممتاز مفکرین اور رجحان ساز اہل قلم میں ہوتا ہے جنھوں نے بدلتے ہوئے حالات میں نئی نسل کی فکری تربیت کی اور عرب معاشرے میں جدید سیاسی ومعاشرتی تصورات کی تفہیم اور فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ادبی اور ثقافتی تحریروں کے ایک بڑے ذخیرے کے علاوہ اسلامی تاریخ کے ابتدائی  ادوار…

Read More

فیمنزم کے عنوان سے مرد اور عورت کے مابین منافرت کے رجحانات اور تصورات کا فروغ جو خواتین کو یہ باور کراتے ہیں کہ مرد دراصل ان کے ”زوج“ نہیں، بلکہ دشمن اور حریف ہیں۔ خواتین کے استحصال اور ان پر ظلم وستم کو عموماً روایتی معاشرے کا ایک مظہر تصور کیا جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس صورت حال کا واحد ماخذ روایتی معاشرہ نہیں، جدید لبرل اور سرمایہ دارانہ معاشرت اس استحصال اور تذلیل کے شاید اس سے بھی سنگین مواقع اور صورتیں پیدا کر رہی ہے اور بدقسمتی سے ان کی طرف کسی کی توجہ نہیں۔…

Read More

شاطبی لکھتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی پہلو سے صحابہ کو اس سے روک دیا تھا کہ وہ یہودیوں کے سامنے حضرت موسیٰ کے مقابلے میں آنحضرت کی فضیلت اس اسلوب میں بیان نہ کریں کہ اس سے حضرت موسیٰ کی کسر شان لازم آتی ہو ادبِ اختلاف مسلمانوں کی علمی روایت کی ایک بہت اہم بحث رہی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد صحابہ میں مختلف دینی اور دنیاوی امور کے فہم کے ضمن میں اختلاف رائے واقع ہوا۔ بعض حساس دینی وسیاسی معاملات پر اختلاف رائے نے آگے چل کر…

Read More

مذہبی ذہن اپنی قوت اور اتھارٹی کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے مسلسل متبادل امکانات کی تلاش میں ہے جماعۃ الدعوۃ کی قائم کردہ ثالثی عدالتیں ان دنوں اخباری خبروں اور تبصروں کا موضوع ہیں۔ اخباری اطلاعات کے مطابق یہ ایک غیر رسمی ثالثی کا فورم ہے جس میں فریقین کی رضامندی سے باہمی تنازعات کا تصفیہ کیا جاتا ہے اور فیصلے کی ذمہ داری جماعۃ الدعوۃ کی طرف سے مقرر کیے گئے قاضی انجام دیتے ہیں۔ اس سے پہلے ستر کی دہائی میں جمعیۃ علمائے اسلام نے بھی اس نوعیت کی ایک مہم شروع کی تھی اور اس مقصد…

Read More

دینی تعلیم کے نصاب میں اصلاح کی بات کم وبیش ڈیڑھ صدی سے ہمارے ہاں چل رہی ہے اور کم سے کم اصولی طور پر نصاب میں تبدیلی کے مسئلے پر ارباب مدارس نے جمود کا مظاہرہ نہیں کیا ملک کے معروف غیر حکومتی ادارے پیس ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن نے حال ہی میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کے تعاون سے وفاق المدارس العربیہ کے نصاب کے تجزیے پر مبنی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کی تیاری میں مولانا مفتی محمد زاہد، خورشید احمد ندیم اور راقم الحروف نے حصہ لیا۔ یہ رپورٹ 96 صفحات پر مشتمل…

Read More

دہشت گردی یا انتہا پسندی کی سوچ کو عمومی طور پر اس طرز فکر کے حامل عناصر کے بعض اقدامات مثلاً خود کش حملوں وغیرہ کے حوالے سے سمجھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ کسی بھی اوسط سطح کے باخبر آدمی سے دہشت گردی کی سوچ کے متعلق سوال کیا جائے تو غالباً اس کا جواب یہی ہوگا کہ یہ وہ سوچ ہے جو بے گناہ لوگوں کا خون بہانے اور لوگوں کے اموال واملاک کو تباہ کرنے کو نیکی کا کام سمجھتی ہے۔ تاہم فکری سطح پر اس سوچ کا تجزیہ کرنے کے لیے مذکورہ تعریف ناکافی ہے، کیونکہ…

Read More

عمار خان ناصر کا شمار اہلِ مذہب کی ان نئی اور توانا آوازوں میں ہوتا ہے جنھوں نے ان فکری موضوعات کو اپنی بحث کا موضوع بنایا ہے جنھوں نے عصر حاضر کی کوکھ سے جنم لیا ہے ۔ان کا زیر نظر مضمون بھی اسی پیرائے میں اس بات کا جائزہ لیتا ہے کے اہل مذہب کی مروجہ علوم و فکر پر دسترس کیوں ضروری ہے ؟ عمار خان ناصر ماہنامہ الشریعہ کے مدیر ہیں اور گفٹ یونیورسٹی میں عربی اور اسلامیات کے استاد ہیں ۔(مدیر) اہل دین کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ انبیاء کی نیابت کرتے ہوئے…

Read More