Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»رواں تبصرے»پاکستان سفارتی جنگ ہار رہا ہے
    رواں تبصرے

    پاکستان سفارتی جنگ ہار رہا ہے

    ادارہِ تجزیاتBy ادارہِ تجزیاتمئی 2, 2019کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read2 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے کل مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب اکبرالدین نے اِس پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا اور اس کامیابی کو اپنے ملک کے لیے بہت بڑی فتح سے تعبیر کیا۔ مولانا مسعود اظہر کو 2008 سے امریکا کی طرف سے اور 2016 سے بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں بلیک لسٹ کرانے کے لیے کوشش کی جارہی تھی لیکن چین کے وِیٹو کرنے کی وجہ سے اب تک کامیابی نہ ہوسکی تھی۔ انڈیا میں اب چین کے پیچھے ہٹنے کو بھی اہم موڑ قرار دیا جارہا ہے۔

    پاکستان نے اس پر ردعمل دیا ہے کہ مسعوداظہر کے بلیک لسٹ کیے جانے کو پلوامہ حملے یا مسئلہ کشمیر سے نہیں جوڑا گیا ہے۔ قطع نظر اس کے کہ ساری دنیا اسے بھارتی سفارتی کامیابی سے ہی جوڑ رہی ہے۔ اس وقت اہم چیز یہ ہے کہ اس کے بعد پاکستان کی ساکھ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ ظاہر ہے کہ عالمی دہشت گرد نامزد پاکستان کا شہری ہے جسے دنیا میں پہلے ہی دہشت گردی کی وجہ سے تنہائی اور دباؤ کا سامنا ہے۔ انڈیا کی حالیہ کامیابی کے بعد پاکستان کو ہر بڑے فورم پر اپنا دفاع کرنا مزید مشکل ہوجائے گا۔

    پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے خلاف سخت سفارتی جنگ لڑے گا۔ گزشتہ روز کی کامیابی اسی کا تسلسل ہے۔ اس کے علاوہ ایف اے ٹی ایف کی تلوار بھی پاکستان کے سر پر لٹک رہی ہے۔ سابق وزیرخزانہ اسد عمر کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے بلیک لسٹ کرانے کی کوشش میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ بھارت اس تنظیم کا اہم رکن ہے۔ پلوامہ واقعہ کے بعد تنظیم نے حملے کو پاکستان سے جوڑتے ہوئے کہا تھا کہ اسے ابھی گرے لسٹ میں رکھا جائے گا۔ اس معاملے میں بھی پاکستان کی پوزیشن حقیقت میں انتہائی کمزور ہے۔ اس کے لیے تنظیم کے تمام مطالبات پر عملدارآمد مشکل ہے۔ وہ عالمی سطح پر ایسی مضبوط سفارتکاری اور اثرورسوخ بھی نہیں رکھتا کہ اپنا بچاؤ کرسکے۔ اگر اس فورم پر  بھی حکومت کو ناکامی کا سامنا ہوتا ہے تو پاکستان کے لیے شدید مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔ واضح رہے یورپی یونین کمیشن کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے شبہ میں پاکستان کو منی لانڈرنگ بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے پر بھی غور ہو رہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگھریلو ملازمین بچے بھی مزدور ہیں
    Next Article سری لنکا میں ایسٹر بم دھماکے اور مشتبہ بھارتی تعلق
    ادارہِ تجزیات

    Related Posts

    سہ ماہی تجزیات کے نئے شمارے میں کیا کچھ شامل ہے؟

    اگست 6, 2025

    فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ : پنجابی ثقافت کے تناظر میں

    اکتوبر 24, 2022

    داعش کی مضبوطی کے امکانات بڑھ رہے ہیں

    اکتوبر 4, 2022

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by