نوٹ : آپ کی رائے جامع، واضح ، با مقصد اور مختصر ہونی چاہئے۔اپنی رائے اور الفاظ کے استعمال میں انتہائی احتیاط کیجئےتاکہ کسی بھی فرد کے جذبات مجروح ہونے کا خدشہ نہ ہو ۔
معروف پاکستانی قوال امجد صابری کا بیہمانہ قتل ایک افسوس ناک واقعہ ہے۔ ان کے تاریخی جنازے نے یہ ثابت کیا کہ لوگ ان سے اور ان کے فن سے کتنی محبت کرتے تھے۔امجد صابری کی شہادت نے سب سے بڑا سوال کراچی میں رینجر کے آپریشن پر لگایا ہے۔اس سے قطع نظر کہ ان کی شہادت کے پیچھے کسی دہشت گرد گروہ کا ہاتھ تھا۔جرائم پیشہ گینگ یا دیگر سیاسی اور غیر سیاسی محرکات اس واقعہ کے پیچے کار فرما تھے۔ یہ سوال اہم ہے کہ آپریشن کی نوعیت کیا رہی اور کب تک یہ آپریشن جاری رہیگا؟
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپریشن سے ابتدائی نتائج بہت حوصلہ افزارحاصل ہوئے۔دہشت گردوں کے وارداتوں میں 80فیصد اور ٹارگیٹ کلنگ میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔دہشت گرد کمزور ہوئے اور شہر کا امن لوٹتا ہوا محسوس ہوا لیکن ذیل سوالات ابھی تک جواب طلب ہیں۔
1. اس آپریشن کا اصل ہدف کیا ہے؟ اور رینجرز کب تک شہر میں رہیں گے؟
2. امن و امان کی بنیادی ذمہ داری پولیس کی ہے کیا پولیس کے اندر اصلاحات ،سیاسی بھر تیو ں کا خاتمہ اور نفری بڑھانے کے لیے اقدامات کیے گئے تا کہ وہ شہر کی صلامتی کی ذمہ داری اٹھانے کےقابل ہو سکیں؟
3. ہر آپریشن ابدتائی طور پر مثبت نتائج لاتا ہے لیکن حالات کو برقرار رکھنا ایک چیلنج رہا ہے۔اگر رینجرز شہر میں طویل عرصہ رہنا چاہتی ہے ،ان کے پاس لائحہ عمل کیا ہے اور اگر ہے تو کیا اس سے دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کمزور ہونگے یا سلامتی کے امور میں برابر کے حصہ دار ہونگے ؟
4. کیا پیرا ملٹری فورسز کی ذمہ داری کرپشن کا خاتمہ بھی تھی ؟کیا شہر میں بدلتی سیاسی منظرنامے کی پیچے بھی اس کا ہاتھ ہے؟نیشنل ایکشن پلان سیکورٹی تک محدود تھا اس کا دائرا سیاسی حدود میں کیوں اور کس لیے پھیلایا گیا ؟ کیا اس عمل سے آپریشن کے بنیادی اہداف پر منفی اثر پڑا؟
ان سولات کے جوابات ضروری ہے جو وفاقی ، صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اشرفیہ نے دینا ہے لیکن عید سےپہلے جب شہر کی کارباری سرگرمیاں عروج پر ہیں،شہر کی سلامتی کے بدلتے تیور کس طرف اشارہ کر رہے ہیں ؟
