Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»تما م آرٹیکلز»سہ ماہی تجزیات کے نئے شمارے میں کیا کچھ شامل ہے؟
    تما م آرٹیکلز

    سہ ماہی تجزیات کے نئے شمارے میں کیا کچھ شامل ہے؟

    میگزین رپورٹBy میگزین رپورٹاپریل 30, 2023Updated:جولائی 22, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read11 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    سہ ماہی تجزیات کا شمار پاکستان کے معتبر مجلات میں ہوتا ہے۔ اسے ملک کے سنجیدہ فکر و نظر کے حامل طبقات کی جانب سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ تجزیات کا پرنٹ ایڈیشن ہر تین ماہ بعد شائع کیا جاتا ہے۔ وقیع اردو مضامین کے ساتھ انگریزی کے اہم مضامین کے تراجم اور نئی منظرِ عام پر آنے والی کتابوں پر تبصرے بھی اس کا حصہ ہوتے ہیں۔ یہ مجلہ کسی خاص نظریے کی ترویج نہیں کرتا بلکہ متنوع شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اس کا حصہ ہیں۔

    سہ ماہی تجزیات کا نیا شمارہ، شمارہ نمبر 99 شائع ہو کر منظر عام پر آگیا ہے۔ تازہ شمارے کو اداریے سمیت آٹھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کا مختصر تعارف اس طرح ہے:

    اداریہ ’نظریے کا اختتام‘ کے نام سے معنون ہے جس میں مسلم دنیا جاری مباحث اور تبدیلی کی طرف سفر پر دقیق بحث کی گئی ہے۔ اس میں بالخصوص سعودی عرب، انڈونیشیا اور تیونس میں جاری اصلاح پسند تحریکوں اور رجحانات کی مثال پیش کی گئی ہے جو وہاں کی مسلم فکر کو تبدیل کر رہے ہیں۔ اس صورتحال میں پاکستان کی مسلم فکر کہاں کھڑی ہے، اس پر بھی بات کی گئی ہے۔

    ’فکرونظر‘ کے حصے میں تین مضامین شامل ہیں جن کے عنوان یہ ہیں:

    "اسلامی تاریخ کے تناظر میں روشن خیالی کا جدید تصور” از ڈاکٹر نیک عالم راشد
    "انقلاب یا سیاسی ارتقا” از پروفیسر ممتاز حسین

    ’’اسلام اور جدیدیت” از جمشید اقبال

    ’سائنس، تاریخ، ادب‘ کے حصے میں شامل مضامین یہ ہیں:

    "عالمگیریت کا اختتام، دنیا کا نیا آغاز” از پیٹر زیہان، ترجمہ: عابد سیال

    "ناول "1984” اور آج کی دنیا” از جارج آرویل، ترجمہ: عابد سیال
    "اسٹیفن ہاکنگ: الحاد کا متکلم” از ڈاکٹر امجد طفیل

    ’عالمی منظرنامہ‘ کے تحت مضمون درجہ ذیل ہے:
    "نوآبادیاتی دور کا قطر” از عاطف ہاشمی

    اگلا حصہ ’قومی منظرنامہ‘ کے نام سے ہے جس میں یہ مضامین ہیں:
    "جرگہ، انسانی حقوق اور انصاف” از زبیر توروالی
    "کالاش کمیونٹی اور معدومیت کے خطرات” از عبیر علی

    ’تحقیق و مشاورت‘ کے ذیل میں پاک افغان تعلقات، بدامنی کے معاملات پر پاک انسٹیٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز اسلام آباد کی طرف سے منعقدہ سیشن پر عقیل یوسف زئی کی رپورٹ شامل ہے۔ جبکہ ’یادِ رفتگان‘ کے تحت "ضیاء محی الدین، شخصیت نہیں ایک جہان” کے عنوان سے عروج جعفری کی تحریر شامل ہے جو مرحوم ضیاء محی الدین کی اہلیہ عذرا محی الدین کے تاثرات پر مشتمل ہے۔ آخر میں تبصرہ کتب میں ان دو کتابوں پر تبصرے ہیں:

    "ان سرچ آف لاسٹ گلوری”/ اسماء فیض، تبصرہ نگار: میتھیو اےکُک

    "نگاہِ آئینہ ساز میں”/رشاد محمود
    تبصرہ نگار: فخر عالم

    تجزیات کا شمارہ منگوانے کے لیے ہمیں ای میل کریں:editor@tajziat.com

    Quarterly Urdu Magazine Tajziat 99 سہ ماہی تجزیات، شمارہ 99
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستانی معیشت کا حل ٹیکسوں کے منصفانہ نظام میں ہے
    Next Article کتاب ‘کفارِ مکہ’، ایک جائزہ
    میگزین رپورٹ

    Related Posts

    روداد: نوجوانوں کے لیے ورکشاپ

    اکتوبر 22, 2026

    زیدیہ شیعہ تحریک اور حوثی سعودی تنازع کا پس منظر

    اکتوبر 22, 2026

    مسلکِ نوربخشیہ: تعارف اور پاکستان میں ادارہ جاتی نمائندگی کا جائزہ

    اکتوبر 22, 2026

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by