Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»رواں تبصرے»2021ء: اُمید کی کرن اور نئے چیلنجز
    رواں تبصرے

    2021ء: اُمید کی کرن اور نئے چیلنجز

    ادارہِ تجزیاتBy ادارہِ تجزیاتجنوری 1, 2021کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read2 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    2020ء ساری دنیا کے انسانوں کے لیے ایک مشکل ترین سال رہا۔ اس برس میں خطرناک وائرس کے ظہور کے ساتھ ہی دنیا میں تیز رفتار تبدیلیاں وقوع پذیر ہوئیں جن سے نبردآزما ہونے کے لیے ریاستیں اور معاشرے انتظامی وذہنی طور پہ تیار نہیں تھے۔ مگر بقاء کی جدوجہد میں انسانوں نے بہت سے نئے طرزعمل اپنائے اور مستقبل کے لیے کئی سبق سیکھے۔

    اب جبکہ یہ برس بیت گیا ہے تو امید پیدا ہوئی ہے کہ زندگی اب رفتہ رفتہ معمول پر آجائے گی۔ دنیا کے لیے 2021ء میں سب سے حوصلہ افزا چیز کورونا وائرس کی ویکسین کی ایجاد اور اس کا مؤثر ثابت ہونا ہے۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ تاہم گزشتہ برس نے جو چیلنجز پیدا کیے ان کے اثرات سے باہر نکلنے میں کچھ وقت لگے گا۔ دی اکانومسٹ کے مطابق نئے سال میں سب بڑا مسئلہ تمام ممالک کے لیے ویکسین کی دستیابی کا ہوگا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ نئے سال میں اگرچہ معاشی نقصان کے حجم میں کمی آئے گی لیکن اقتصادی حالت پوری طرح معمول پر نہیں آسکے گی، خصوصاََ ترقی پذیر ممالک کے لیے۔ اور نئے سال میں نقصان کے حجم کا 28 فیصد ترقی پذیر ایشیائی ممالک کو اٹھانا پڑے گا۔

    جب تک ویکسین کا حصول ممکن نہیں ہوتا پاکستان کو دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح نئے سال میں بھی وبا کو پھیلنے سے روکنے اور اس کی وجہ سے ممکنہ نقصانات میں اضافے کو روکنے کے لیے کوششیں کرنی ہوں گی۔ پچھلے سال ہم وائرس کی وجہ سے ہونے والی بڑی تباہ کاریوں اور اثرات سے محفوظ رہے لیکن اب پہلے سے زیادہ احتیاط اور معقول حکومتی پالیسیوں کی ضرورت ہے تاکہ بڑے نقصانات سے بچا جاسکے۔ کیونکہ ویکسین کی ایجاد کے بعد ملکوں کے لیے یہ مسئلہ اب انتظامی صلاحیت اور معاشی حیثیت کا ہوگیا ہے۔ اب وائرس تمام ممالک کے لیے ایک جیسا نہیں رہا ہے، اس لیے پاکستان کو ویکسین کے حصول تک وائرس کی روک تھام اور اس کے ساتھ مستقل طور پہ ان تمام کمزوریوں کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی جو اس بحران سے کھل کر سامنے آئیں۔

    تجزیات کے قارئین کو نئے سال کی بہت مبارک اور نیک تمنائیں۔  خدا کرے کہ نیا سال آپ سب کے لیے خوشیوں بھرا ہو۔

    2021 کورونا نیا سال
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستانیوں کی دو دعائیں
    Next Article ’جرگہ‘ انسانی حقوق کے منافی نظام ہے
    ادارہِ تجزیات

    Related Posts

    سہ ماہی تجزیات کے نئے شمارے میں کیا کچھ شامل ہے؟

    اگست 6, 2025

    فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ : پنجابی ثقافت کے تناظر میں

    اکتوبر 24, 2022

    داعش کی مضبوطی کے امکانات بڑھ رہے ہیں

    اکتوبر 4, 2022

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by