فرماں بردار بیویوں اور عادت سے مجبور خاوندوں کے لیے خوش خبری

ہر گاہ کہ بارہا یہ وضاحت کی جا چکی  ہے  کہ گھریلو  اور مذہبی تشدد   میں تمیز لازم ہے۔ مذہبی تشدد کے مقابلے میں  گھریلو تشدد    کا  ضرب خفیف ہونا  امر واجب ہے اور اس شرط سے مشروط ہے کہ  اس ضرب  کےنشانات  نظر نہ آئیں ۔ تاہم ایسی فرماں بردار  بیویاں بھی  جو  خفیف گھریلو تشدد  پر معترض  نہیں  اسے خفیف  نہیں پاتیں۔   نہ خاوند اس میں خفت محسوس  کرتے ہیں۔ درآنحالیکہ اکثر   خاوندوں کے لئے قوامیت اور مردانگی  کے اظہار   کا یہی نادر موقع ہوتا ہے اس لئے وہ یہ عمل پوری تندہی اور  حمیت دینی  سے ادا کرتے ہیں۔  اندریں  حالات  فرماں بردار بیویوں  کی طرح وہ خاوند بھی جو  عادت سے مجبور پشیمان رہتے ہیں بدیں وجہ اس   ضیق استثنائی سے باہر نکلنے کا چارہ نہیں پاتے کہ تا  حال کوئی آلہ ضرب تشدد  خفیف  کا دستیاب نہیں۔

 ان میں ایک سافٹ ویر ایسا ہے جو بیوی کو  مناسب حد تک سخت سست   باتیں سنا سکتا ہے۔ یہ باتیں قانونی  تقاضوں  کے مطابق ترتیب دی گئیں ہیں تاہم ان میں مقامی ثقافتی اور لسانی  ضرورتوں کے مطابق تبدیلی کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔

ہرگاہ  کہ خاوند ضرب شدید کا  ارادہ نہ ہونے پر بھی  دستیاب آلات کی بنا پر ضرب شدید کے مرتکب ہو جاتے ہیں۔ ہم اس اشتہار کے ذریعے ہر خاص و عام کو خوش خبری دینا چاہتے ہیں کہ  فرماں بردار بیویوں اور عادت سے مجبور  خاوندوں کی  انہی مشکلات  کے پیش نظر  ہم نےزر کثیر صرف کرکے  برطانیہ سے ایسی چھڑیاں درآمد کی ہیں جن سے ضرب خفیف ممکن ہے اور خاوند چاہے بھی تو ضرب شدید ممکن نہیں ہوگی۔ برطانیہ کا انتخاب اس لئے کیا کہ  چھڑیوں کی صنعت میں اس ملک کا تجربہ مسلمہ ہے۔ یہ قوم  نابینا لوگوں کے لئے حساس  چھڑی  بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے جسے سفید چھڑی کہتے ہیں۔ ہم نے ضرب خفیف کے لئے  ایسی حساس چھڑی تیار کروائی ہے   کہ اگر   خاوند کا ہاتھ ایک خاص بلندی سے اوپر اٹھے تو یہ خود بخود  اکٹھی ہو جاتی ہے ۔ ہم نے اسے سبز چھڑی کا نام دیا ہے۔

پہلے ایک سو  آرڈر   پر ان بیش قیمت مصنوعات کے ساتھ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی کاپی  مفت بھیجی جائے  گی۔ جو مخیر حضرات ان مصنوعات  کو زیادہ تعداد میں خرید کر تقسیم کرنا چاہیں  ان کو تھوک  قیمت کی رعایت دی جائے گی۔ 

فرانس سے ہم ایسا میک اپ ور آمد کر رہے ہیں  جو جسم پر سے نشانات   کو ایسے مٹا سکتا ہے کہ وہ   کبھی نظر نہ آئیں۔ چین سے ہم  نے  ایسی مصنوعات درآمد کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے   جن کے ذریعے   ضرب شدید سے پہلے کے مراحل  طے  کئے جا سکیں گے۔ ان میں ایک سافٹ ویر ایسا ہے جو بیوی کو  مناسب حد تک سخت سست   باتیں سنا سکتا ہے۔ یہ باتیں قانونی  تقاضوں  کے مطابق ترتیب دی گئیں ہیں تاہم ان میں مقامی ثقافتی اور لسانی  ضرورتوں کے مطابق تبدیلی کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔اس سافٹ ویر میں  تمام مسلمان ملکوں  کی زبانوں کو شامل کردیا گیا ہے۔ خاوند  ایک بٹن دبا کر مطلوبہ زبان میں نصیحت کر سکتا ہے۔

ہم اس اشتہار کے ذریعے ہر خاص و عام کو خوش خبری دینا چاہتے ہیں کہ  فرماں بردار بیویوں اور عادت سے مجبور  خاوندوں کی  انہی مشکلات  کے پیش نظر  ہم نےزر کثیر صرف کرکے  برطانیہ سے ایسی چھڑیاں درآمد کی ہیں جن سے ضرب خفیف ممکن ہے اور خاوند چاہے بھی تو ضرب شدید ممکن نہیں ہوگی۔ 

اس  میں آواز کو نرم ، سخت اور کریہہ تر بنانے کی سہولت بھی موجود ہے۔  پہلے ایک سو  آرڈر   پر ان بیش قیمت مصنوعات کے ساتھ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی کاپی  مفت بھیجی جائے  گی۔ جو مخیر حضرات ان مصنوعات  کو زیادہ تعداد میں خرید کر تقسیم کرنا چاہیں  ان کو تھوک  قیمت کی رعایت دی جائے گی۔

Share.

Comments are closed.

Exit mobile version