سہ ماہی تجزیات کا شمار پاکستان کے معتبر مجلات میں ہوتا ہے۔ اسے ملک کے سنجیدہ فکر و نظر کے حامل طبقات کی جانب سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ تجزیات کا پرنٹ ایڈیشن ہر تین ماہ بعد شائع کیا جاتا ہے۔ وقیع اردو مضامین کے ساتھ انگریزی کے اہم مضامین کے تراجم بھی اس کا حصہ ہوتے ہیں۔ یہ مجلہ کسی خاص نظریے کی ترویج نہیں کرتا بلکہ متنوع شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اس کا حصہ ہیں۔

سہ ماہی تجزیات کا نیا شمارہ شائع ہو کر منظر عام پر آچکا ہے۔ تازہ شمارے کو اداریے سمیت چھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کا مختصر تعارف اس طرح ہے:

اداریہ ’اجتماعی غلطی‘ کے نام سے معنون ہے جس میں ریاست پاکستان کے ٹی ٹی پی کے ساتھ حالیہ مذاکرات کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ اس میں ان ممکنہ اسباب پر بات کی گئی ہے جن کی بنیاد پر ریاست مذاکرات پر مائل ہے، اور یہ کہ تاریخی و واقعاتی تناظر میں یہ عمل کس حد مجاز ہوسکتا ہے۔

’فکرونظر‘ کے حصے میں تین مضامین شامل ہیں جن کے عنوان یہ ہیں:

از طرف مدیر


  • بلوچستان میں بغاوت کا تدارک کیسے ہو؟

  • فکر و نظر

  • افغانستان اور وسط ایشیا میں محبت اور جنگ
  • کشمیر کے مسئلے کی داستان : ایک تحقیدی تجزیہ
  • جنگ اور موت کی نفسیات
  • مطالعه کتب

  • کا ئنات ایک حیرت کده
  • دنیا کیسے کام کرتی ہے؟
  • فلسطین پر مسلط سو سالہ جنگ
  • ہزار دماغ ۔ ذہانت (انٹلیجنس ) کا ایک نیا نظریہ
  • نوجوان اور سماجی هم آهنگی

  • نوجوان اور سماجی ہم آہنگی
  • Share.

    Comments are closed.

    Exit mobile version