Browsing: Salma Habib Bhutto

سندھ بالخصوص کراچی ماضی قریب میں فرقہ وارانہ فسادات کے ساتھ ساتھ نسلی تصادم کا شکار رہا ہے، جس کی وجہ سے ایک لمبے عرصہ تک شہر میں خوف کی فضا قائم رہی۔ بالآخر ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایسے عناصر کا سختی سے مقابلہ کیا جو ان فرقہ وارانہ فسادات اور نسلی تصادم کو ہوا دیتے تھے اور یوں ریاستی طاقت کے ذریعے سندھ کے امن کو بحال کیا گیا۔