Browsing: Ifra Bukhari

عفرا بخاری اپنے افسانوں میں ماحول، افراد اور واقعات کی تصویر کشی ایسے گہرے رنگوں سے کرتی ہیں کہ پوری کی پوری فضائے افسانہ اپنی تہذیبی فضا میں ڈوبی نظر آتی ہے۔ وہ جو بات کہنا چاہتی ہیں وہ اسی تہذیبی فضا اور اخلاقیات ہی میں اپنے معنی وا کر سکتی ہے۔ عفرا بخاری ایک ذہین فن کار کی طرح افسانوی پس منظر اور مرکزی تجربے کے گہرے رشتے کی اہمیت سے اچھی طرح واقف ہیں۔