(پہلی قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں) (دوسری قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک…
Browsing: Dr. Naik Alam Rashid
(پہلی قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں) بغداد کی عبّاسی خلافت اور اسپین کی…
پاکستان میں روشن خیالی کے تصور پر بحث میں مختلف زاویہ ہائے نظر سامنے آتے…
پاکستان کے دانشوروں نے نظریۂ ضرورت کے تحت پاکستان جیسے نظریاتی، جغرافیائی اور تزویراتی اہمیّت کی حامل ریاست کی بنیادوں کی حسّاسیت کو درخور اعتنا نہ سمجھتے ہوئے غیر سنجیدگی اور غیر علمی طریقے سے مختلف تشریحات و تعبیرات سامنے لائے۔ کبھی اسلامی نیشنلزم اور کبھی روحانیت پر مبنی پاکستانی نیشنلزم کے نظریات پیش کیے گئے۔ چنانچہ ایک پاکستانی دانشور پی۔ کے۔ خان نے کہا کہ ’’ اسلامی نیشنلزم بنیادی طور پر دوسری قوموں کے نیشنلزم سے مختلف ہے۔‘‘ نیز کہا کہ یہ ایک طرز حیات ہے اور جس میں عوام افلاس اور لالچ سے بے نیاز ہوتے ہیں۔ اسی طرح ایک اور پاکستانی صحافی اور دانشور زیڈ۔ اے سلہری کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی نیشنلزم منفرد ہے اور نوعیت کے اعتبار سے علاقائی ہونے کے بجائے روحانی ہے۔
