Browsing: پوسٹ ماڈرن ازم

معلوم تاریخ میں مذہب ہمیشہ سے انسان کا مسئلہ رہا ہے، اس کی تعبیرات متنوع اور اس کی ضرورت پر موافقت اور مخالفت میں آراء کے انبار موجود ہیں۔ مذہب کی بنیادی تعریف کیا ہے، یہ مسئلہ بھی وقت کے ساتھ ساتھ علوم کے ارتقا اور شعبہ ہائے علم کی کثرت کے باعث مزید پیچیدہ ہوتا چلا گیا ہے۔ ہم جس زمانے میں سانس لے رہے ہیں، دنیا اسے پوسٹ ماڈرن عہد کہہ رہی ہے اور اس کی روش مطلق سچائیوں سے انکار کی ہے۔ اس عہد میں مذہب کو کیا چیلنج درپیش ہو سکتے ہیں، زیرنظرتحریر میں خورشید ندیم اس مسئلے کو تاریخی تناظر میں علمی استدلال کے ساتھ زیربحث لائے ہیں۔ (مدیر)