اکثر لوگ کہہ رہے ہیں کہ برا ہوا، ملک کا نقصان ہوا، گیس نہیں نکلی۔ میں کہتا ہوں اچھا ہوا، اسی میں ملک کا فائدہ ہے کہ گیس نہیں نکلی۔ دیکھیے حکومتوں کے لئے آمدن کے ذرائع دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک: ٹیکس کی آمدن، اسے اکنامکس میں Earned Revenue کہتے ہیں۔ اس سے مراد ایسی آمدن ہے جس کے حصول کے لئے حکومتوں کو جتن کرنے پڑتے ہیں۔ انہیں لوگوں پر محنت کرنی پڑتی ہے، انسانی وسائل کا زیادہ سے زیادہ احساس کیا جاتا ہے اور انہیں ترقی دینے کے لئے مختلف اصلاحات کی جاتی ہیں۔ اکنامکس کا…
Author: ذیشان ہاشم
پاکستانی معیشت میں اس وقت جو ہو رہا ہے وہ سب غیر متوقع ہے۔ مثال کے طور پہ حفیظ شیخ کی تعیناتی دیکھیں۔ حفیظ شیخ ویسے ہی معیشت دان، مشیر خزانہ ہیں جیسا بزنس کمیونٹی کو چاہیے۔ جو ان کے مسائل سمجھتا ہو، انہیں روایتی طریقے سے حل کرنا جانتا ہو اور یہ کہ بزنس کمیونٹی بھی سمجھ سکے کہ اس نے آئندہ کیسی پالیسیز بنانی ہیں تاکہ وہ اپنے بزنس معاملات بھی ویسے ہی پلان کر سکیں۔ لیکن حفیظ شیخ کی تعیناتی سے مارکیٹ میں بہتر سگنل ویسے نہیں گئے جیسے متوقع تھے ۔ سٹاک ایکچینج کا معاملہ نرا…
