سائے اپنے کرداروں اور منفرد موضوع کی مناسبت سے ایک خاص ناو ل ہے ۔ عامر رانا نے ایک ایسے ماحول کے پروردہ کرداروں سے اس کہانی کو تشکیل دیا ہے جو اپنے کھُلے سبھا اور طور طریقوں کے حامل ہوتے ہوئے اپنے اندر ایک خاص طرح کی پُر اسراریت لیے ہوئے ہیں۔ ناول کی فضا بہت حد تک بھیدوں بھری ہے۔ناول کے بہت سے کرداروں کا سروکار پاک ٹی ہاﺅس کے ارد گرد، مال روڈ، داتاؒ دربار، موج دریاؒ اور ترت مرادؒ کے مزار کے ساتھ ساتھ ریگل اور اس کے نواح سے رہتا ہے۔ناول کا مرکزی کردار جس…
Author: زاہد حسن
”لفظ خود ایک شہادت ہے۔ جس انسان نے پہلی مرتبہ لفظ بولا تھا، اس نے تخلیق کی تھی۔ پھر یہ تخلیق فعل و علم میں شیر و شکر ہو گئی اور زبان ایک معاشرتی فعل بن گئی۔ ادب معاشرتی عمل میں پیوست تخلیقی جوہر کی تلاش ہے۔ انتظار حسین نے اس مسئلے پر 1962ءمیں لکھا تھا اور کہا تھا کہ آج کے زمانے میں لِکھنا سُود مند ہے کیا؟ انتظار صاحب، تب حلقہ اربابِ ذوق کے سیکرٹری منتخب ہوئے تھے۔ خبر، پڑھنے کے بعد شاکر علی پاک ٹی ہاﺅس آئے اور انتظار حسین کے لفظوں میں ”مجھے پُرسا دیا کہ…
