آئینِ پاکستان کے آرٹیکل نمبر 2کے تحت پاکستان کا سرکاری مذہب کوئی مکتب یا فرقہ نہیں بلکہ اسلام ہے جبکہ آرٹیکل 227کی رو سے ملک میں تمام قوانین قرآن و سنت کی روشنی میں وضع کیے جائیں گے چند روز قبل کچھ قریبی احباب نے میری توجہ پشاور سے جاری ہونے والے اخبار ” روزنامہ آج” میں شائع کیے گئے ایک اشتہار کی جانب مبذول کروائی جوخیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں صفائی کیلئے خاکروب کی خالی آسامیاں پر کرنے کے حوالے سے مورخہ19 مارچ 2017 کے ایڈیشن میں ضلعی ناظم بنوں کے حکم پر ٹی ایم اے بنوں کی…
