اس دعوے کو مانتے ہوئے سو بار سوچے گا کہ پنڈی ، پنڈ کا اسم صغیر ہے کہ نہیں ۔حالانکہ پنڈ سے چهوٹی آبادی کیلئے اور کئی نام ہیں مثلا” ڈیرا ، جهوک ، ڈہوک ، گراں ، وانڈهی یا وانڈہا وغیره راول جوگیوں کا قبیلہ تھا ، ان کے پنڈ کو مزید چھوٹا کر کے پنڈی کہہ بھی دیا جاتا تو شاید وه اس کی پروا نہ کرتے لیکن پنڈی گھیب کے گھیبے راجپوت، نواب اور پنڈی بھٹیاں کے بھٹی حکمران راجپوتوں کی راج دهانیوں کو پنڈ کے معنوں میں پنڈی کون کہہ سکتا تھا ۔ بھٹی تو اپنی آن…
