دینی مدارس ایک پورا نظام اور نصاب تعلیم رکھتے ہیں اور قواعد و ضوابط کے مطابق یہ ادارے کام کررہے ہیں۔ ظاہر ہے کہ یہ نظام بھی انسان ہی وضع کرتا ہے۔اس میں بھی نقائص ہوسکتے ہیں۔ان کمزوریوں کا ازالہ کرنے کی حتی المقدور کوشش کی جاتی ہے۔یہ مسائل کیا ہیں جو دینی مدارس کو درپیش ہیں۔ محمد یاسین ظفر وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے ناظم اعلٰی اور نامور عالم دین ہیں ۔وہ اس سے قبل بھی ان صفحات پر مدارس میں اصلاحات کی بحث میں شریک ہو چکے ہیں ۔انہوں نے اس مضمون میں مزید کئی نکات اٹھائے ہیں…
