اس سارے معاملے میں ریاستی خاموشی بہت سارے سوال کھڑے کر رہی ہے ۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر کسی شخص کے خلاف اس طرح کے الزامات اور انتہائی تنقید کی مثالیں موجود ہیں تویہ ثبوت عوام اور عدالتوں کے سامنے لا ئے جائیں سال نو کے آغا ز ہی میں سماجی ذرائع ابلاغ ( سوشل میڈیا ) پر مذہبی انتہا پسندی اور فوج کے سیاسی کردار پر کڑی تنقید کرنے والے افراد میں سے چند ایک کے غائب ہو جانے سے پتہ چلا کہ اس سال بھی کچھ عناصر پرانی سوچ اور پرانی قرار داد پر ہی عمل پیرا…
Author: وقار گیلانی
گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری ملک پاکستان میں پانامہ لیکس سے اٹھنے والا سیاسی طوفان بالآخر ریاست کے اہم ترین ستون، عدلیہ سے ٹکرا گیا گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری ملک پاکستان میں پانامہ لیکس سے اٹھنے والا سیاسی طوفان بالآخر ریاست کے اہم ترین ستون، عدلیہ سے ٹکرا گیا ۔ عدلیہ نے اس پھیلے ہوئے کیمروں سیلاب کا رخ دریا کی طرح اپنی طرف موڑ لیا ہے ۔لیکن کیا وہ اس دریا کو کوزے میں بند کر پائیں گے یا نہیں یہ آنے والے دنوں میں دکھائی دے گا۔ شتر بے مہار کی طرح ٹی وی چینلوں کے کا…
25اکتوبر کی رات کو ابھی تک نامعلوم تین دہشت گردوں نے کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس ٹریننگ کالج میں رات گئے درجنوں تازہ تازہ تربیت یافتہ سپاہیوں کو ابدی نیند سلا دیا ۔60سے زیادہ جوان اور پاکستان جیسے ملک میں باروزگار جوانوں کی اموات نے ان کے گھروں میں کیا قیامت برپا کی ہو گی اس بات کا اندازہ ہر صاحب دل بڑی آسانی سے لگا سکتا ہے 25اکتوبر کی رات کو ابھی تک نامعلوم تین دہشت گردوں نے کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس ٹریننگ کالج میں رات گئے درجنوں تازہ تازہ تربیت یافتہ سپاہیوں کو ابدی نیند سلا دیا…
زمینی حقائق کی روشنی میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کے اس منصوبے کو سیاسی تنقید برائے تنقید کا نشانہ بنانا اور اس کا مذاق اڑانامناسب نظر نہیں آتا ۔ حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا جس پر مخالف سیاسی جماعتوں نے تنقید کی کہ موٹروے کی مخالفت کرنے والے اب خود موٹروے بنا رہے ہیں ۔ کچھ اس طرح کی تابر توڑ تنقید عمران خان کی منظوری سے شروع کئے جانے والے ایک ارب درخت لگانے کے منصوبہ(بلین ٹری پراجیکٹ ) پر کی…
آٹھ جماعت پڑھی لڑکی نے اپنے احساس محرومی دور کرتے کرتے وہ دوسروں کے احساس محرومی سے کھیلنے کا سبب بن گئی ۔ ایسا لگتا ہے اس نے مشہوری کے لئے اپنا استحصال خود ہی کر ڈالا 15اور 16جولائی کی رات کو ابھی تک کی تحقیقات کے مطابق اپنے بھائی کے ہاتھوں گلا دبا کر ماری جانے والی سوشل میڈیا کی دلربا اور ٹی وی چینلوں سے تفنن طبع کا ذریعہ بنے والی قندیل بلوچ اب منوں مٹی تلے جا چکی ۔ قندیل جنوبی پنجاب کے انتہائی پسماندہ ، ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے صدرالدین شاہ کے ایک غریب…
راجہ ناصر عباس سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین کے مطابق انہوں نے بھوک ھڑتال کا فیصلہ مئی میں پارہ چنار میں فوجی ملیشیا کے ہاتھوں مارے جانے والے تین شیعہ افراد کی ہلاکت اور 11افراد کے زخمی ہونے کے بعد کیا اسلام آبا دپریس کلب کے باہرپاکستان کی شیعہ تنظیم مجلس وحدت ا لمسلمین کی جانب سے لگایا گیا بھوک ہڑتالی اور احتجاجی کیمپ ساتویں ہفتے میں داخل ہو چکا ۔اس احتجاجی سرگرمی کا آغاز 13مئی کو کیا گیا تھا تاکہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آواز بلند کی جائے اور حکام بالااور عسکری…
اوکاڑہ کے ملٹری فارمز کے چھوٹے کسانوں کی جاری جدوجہد ایک نئے موڑ پر . گزشتہ دنوں اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب اور لاہور پریس کلب کے باہرپنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی انتہائی زرخیز زمین پر واقع ملٹری فارمز کے مزارعین ایک بار پھر نوحہ کناں تھے ملٹری فارمز کے مزارعین اور کاشتکاروں کا زمین کی مالکی کا جھگڑا تقریباً 15سال پہلے شروع ہوا۔ جب آمر جنرل پرویز مشرف کے دور میں اس زمین سے انہیں بے دخل کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ لیکن اس دفعہ تو مزارعین اپنے اوپر ہونے والے ظلم پر سراپا احتجاج تھے…
