یوگی حکومت کامنصوبہ ہے کہ مدرسوں میں ہندی اورانگریزی کے ساتھ ساتھ سائنس ،جغرافیہ ،ریاضی وغیرہ سمیت پیشہ ورانہ تعلیم بھی دی جائے اوریوپی کے ۱۹ہزار۲۱۳مدرسوں کے طلبہ کووظیفہ بھی جاری کیا جائے اترپردیش میں سلاٹرہائوسوںپرپابندی اورگوشت کی تجارت سے وابستہ ہزاروں کوبے روزگارکرنے کے بعدلگتاہے کہ اب یوپی حکومت مسلمانوںکوخوش کرنے کے لیے قدم بڑھارہی ہے ۔حال ہی میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مدرسوں کی جدیدکاری کامنصوبہ پیش کیاہے ۔سوال یہ ہے کہ کیااہل مدارس اس کے لیے تیارہوں گے اوربغیرکسی خدشے کے پیش نظراس منصوبے پرپوری طرح عمل کرنے کے لیے حکومت کے قدم سے…
