ایک ہفتے سے پوری دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے کہ کیسے پاکستان کے وفاقی دارلحکومت کو تحریک لبیک یارسول اللہ (TLY) اور سنی تحریک کے کارکنوں نے جام کر رکھا ہے ۔ یہ دھرنا راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر گذشتہ سات دنوں سے جاری ہے جس میں تقریبا تین ہزار افراد شریک ہیں ۔ سخت سردی اور بارش میں بھی لبیک پارٹی کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جس سے ان کی کمٹمنٹ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔تحریک لبیک یارسول اللہ (TLY) اور سنی تحریک کا مطالبہ ہے کہ انتخابی بل کے حلف نامے میں ختم نبوت…
Author: سبوخ سید
انقلاب فرانس کا جشن جاری تھا ۔ ایک شخص چھڑی گھماتے ہوئے اپنے کرتب کا مظاہرہ کرتے ہوئے بازار سے گذر رہا تھا ۔ اتنے میں اس کی چھڑی سامنےسے آتے ہوئے ایک پروفیسر کی ناک سے جا ٹکرائی ۔ پروفیسر نے زخمی ناک پر ہاتھ رکھا اور اس کرتب باز سے کہا کہ تمھیں دیکھ کر چلنا چاہیے تو جواب میں اس "دانشور” کا کہنا تھا کہ "اب فرانس آزاد ہو چکا ہے اور مجھے یہ آزادی میسر ہے کہ میں جیسے چاہوں ، ویسا کروں "۔ پروفیسر نے جواب دیا کہ ” تم ٹھیک کہتے ہو ،ضرور فرانس…
مانسہرہ بائی پاس سے بالاکوٹ کی طرف جائیں تو راستے بالاکوٹ سے پہلے ایک گاؤں آتا ہے جس کا نام ہے عطر شیشہ ، مجھے نہیں معلوم کہ اس گاؤں کا نام عطر شیشہ رکھنے کی وجہ کیا ہے. مانسہرہ بائی پاس سے بالاکوٹ کی طرف جائیں تو راستے بالاکوٹ سے پہلے ایک گاؤں آتا ہے جس کا نام ہے عطر شیشہ ، مجھے نہیں معلوم کہ اس گاؤں کا نام عطر شیشہ رکھنے کی وجہ کیا ہے لیکن اس گاؤں میں انسانیت سے محبت اور خدمت کی کئی کہانیاں دیکھنے کو ملیں گی ۔ عزیز دوست ہمدرد حسینیصاحب کی…
ہ مولانا فضل الرحمان کی بڑی کامیابی ہے کہ انہوں نے عسکریت پسندی اور فرقہ واریت اور دہشت گردی کے بڑے بڑے بحرانوں کے دوران اپنی جماعت کو ان فتنوں سے بچائے رکھا جمیعت علمائے اسلام (ف)خیبرپختون خواہ کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں قمری کیلنڈر کے مطابق جمعیت کا صد سالہ جشن منا رہی ہے ۔ اس کانفرنس میں انہوں نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان سمیت مکتب دیوبند کی تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی ہے ۔ کانفرنس میں وزیر اعظم ، امام کعبہ ، سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور ، جمیعت علمائے ہند کے سربراہ…
در اصل ہماری تربیت اس ڈھب سے کی گئی ہے کہ ہمارے احساس کو اس وقت تک تسکین مل ہی نہیں سکتی جب تک دونوں دوست ایک دوسرے کو بچاتے بچاتے شیر کے منہ میں نہ چلے جاتے۔ مشہور چینی کہاوت ہے کہ جب تیز آندھی چل رہی ہو تو اس وقت سر اونچا رکھنا حماقت ہے کیونکہ آپ آندھی سے مقابلہ نہیں کر سکتے۔ اسی طرح زلزلے کے دوران اپنی جان بچانا فرض ہے۔ ایسے موقع پر صبر و تحمل یہی ہے کہ اپنی اور دوسروں کی جان بچائی جائے۔ بعض اوقات دوسروں کی جان بچانے کے لیے اپنی…
خلیجی ممالک کی مثال ہمارے سامنے ہیں جہاں کئی ممالک میں مقامی آبادی بیس فیصد کے قریب ہیں لیکن 80 فیصد افراد باہر سےآکر کام کر رہے ہیں ۔ چین نے اپنی معیشت اور ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے 2013 میں اپنی معاشی پالیسی کے 4 اہداف مقرر کئے ۔ ان اہداف میں ون بیلٹ ون روڈ کا قیام، آزادانہ تجارت کا فروغ، ایشیاء اور یورپ کے درمیان زمینی رابطوں میں اضافہ اور عوام کے درمیان رابطے شامل ہیں۔ ان اہداف میں مرکزی حیثیت اس سلک روٹ کو حاصل تھی جو ہزاروں سال سے موجود تھا۔ ایک…
آپ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کریں یا باربر شاپ پر بال ترشوانے جائیں ۔ کسی یونی ورسٹی کے ہٹ پر بیٹھیں یا کسی مدرسے میں داخل ہو جائیں ۔ آپ کو یہ جان کر ایک خوشگوار حیرت ہوگی کہ ہمارے نوجوان رومان کی عمر میں ملکی مسائل پر گفت گو کر رہے ہیں ۔ (اگر چہ میرا انہیں مشورہ ہے کہ وہ ضرور ملکی حالات پر بحث مباحثہ کریں تاہم زندگی کے اس اہم موڑ پر خیالات سے دل لگا نے کے ساتھ ساتھ کر رومان پروری سے فرار اختیار نہ کریں) ۔ میں نے کئی بار دیکھا اور سنا…
