سوچا جائے تو سُر و ساز کی تاریخ اتنی ہی قدیم لگتی ہے جتنی کہ انسان کی تاریخ ہے۔ فطرت میں ایک ردھم ہے۔ ہواوں، دریاوں، بارشوں اور ندی آبشاروں میں ایک ردھم ہے۔ انسان نے پہلی بار ماتم کرتے ہوئے چھاتی پیٹی ہوگی تو ممکن ہے انسان نے دریافت کرلیا ہو کہ میری ذات میں بھی ردھم ہے۔ سازوں کی دنیا بہت بڑی ہے مگر آج میں ایک مخصوص اور قدیم ساز کی بات کرنا چاہ رہی ہوں۔ "چنگ”۔ چنگ وہ آلہ ہے جس کو تقریبا ہر خطہ اپنی ثقافت کا حصہ سمجھتا ہے۔ اندازہا س بات سے لگالیں…
