ہر سال وفاقی حکومت اور صوبے انفراسٹرکچر کے ترقیاتی پروگراموں پر اربوں روپے خرچ کرتے ہیں۔ یہ اخراجات بنیادی طور پر معیشت کو فروغ دینے، ملازمتیں اور دیگر صنعتوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کرتے ہیں۔ بحیثیت قوم، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ بلند شرح سود پر ادھار کی رقم سے ان منصوبوں کو منتخب کرنے کے پیچھے کیا سیاسی عوامل ہوتے ہیں۔ تاہم، پاکستان کی موجودہ معاشی بدحالی اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کے درمیان، ہمیں صرف ایسے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے جو بار بار آنے والی آفات کے اثرات کو جھیلنے…
Author: رضوان اکبر علی
دنیا بھر کے سائنسدان اور سیاسی، سماجی نمائندے موسمیاتی تبدیلی کو تیزی سے بڑھتے سب سے بڑے خطرے کے طور پہ تسلیم کر رہے ہیں۔ اسی تناظر میں بروز جمعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس کے امن و سلامتی پر اثرات کے حوالے سے تبادلہ خیال اور گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے کے طریقوں پر توجہ دینے کے لیے کھلی بحث کی گئی۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ کے ’موسمیاتی تبدیلی کنونشن‘ کے دو ماہ بعد منعقد ہوا ہے جس میں 197 ارکان نے 2015ء کے پیرس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے پر…
رواں برس کا نوبل انعام برائے فزکس جاپان میں پیدا ہونے والے 90 سالہ سویوکورو مانابے اور جرمنی کے 89 سالہ کلاؤس ہاسل مان کو کلائمیٹ ماڈلز پر تحقیق کے لیے مشترکہ طور پر نوبل پرائز کے آدھے حصے کے حقدار قرار پائے ہیں۔ باقی آدھا حصہ اٹلی کے جارجیو پاریسی کو دینے اعلان کیا گیا ہے۔ پروفیسر منابے نیو جرسی امریکہ کی پرنسٹن یونیورسٹی سے وابستہ ہیں جبکہ ہاسل مین ہیمبرگ جرمنی کے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ برائے موسمیات میں پروفیسر ہیں۔ نوبل انعام جیوری نے آب و ہوا کی تبدیلی کے ماڈلنگ کی اہمیت کو تسلیم کیا جس…
اس زمیں پر انسانی کامیابیوں کا فائدہ تو انسانوں کو ہوا ہی مگر خسارہ باقی سارے نباتات، حیوانات، چرند پرند زمینی اور آبی مخلوق کے حصہ میں آیا۔ وہ دن جب انسان نے اپنے آپ کو اس زمین کا اکلوتا مالک سمجھ کر اس پر موجود ہر چیز کو اپنے فائدہ کے لیے استعمال کرنا شروع کیا تو باقی ساری مخلوق پر زمین تنگ ہوگئی۔ آج کئی جانوروں اور نباتات کی اقسام صرف اس لیے تیزی سے ناپید ہو رہی ہیں کہ انسانوں نے ان پر زمین تنگ کر دی ہے۔ کیا زمین صرف انسانوں کے لیے ہے؟ تحقیق کے…
دنیا بھر کے سائنسدان اور سیاسی، سماجی نمائندے موسمیاتی تبدیلی کو تیزی سے بڑھتے سب سے بڑے خطرے کے طور پہ تسلیم کر رہے ہیں۔ اسی تناظر میں بروز جمعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس کے امن و سلامتی پر اثرات کے حوالے سے تبادلہ خیال اور گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے کے طریقوں پر توجہ دینے کے لیے کھلی بحث کی گئی۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ کے ’موسمیاتی تبدیلی کنونشن‘ کے دو ماہ بعد منعقد ہوا ہے جس میں 197 ارکان نے 2015ء کے پیرس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے پر…
بارہ سال پہلے مئی 2008ء میں آنے والے ’طوفان نرگس‘ سے جنوبی میانمار میں 140،000 جانیں ضائع ہوئیں اور 800،000 افراد بے گھر ہوگئے تھے۔ 700،000 سے زیادہ مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے تھے۔ تقریبا 75 فیصد صحت کلینک بھی تباہ ہوگئے تھے۔ درجہ 4 کا طوفان میانمار کے نشیبی علاقے اراواڑدی ڈیلٹا، جو عام طور پر بڑے طوفانوں سے بچ جاتا تھا، پر کہر بن کر نازل ہوا۔ تیز ہواؤں اور 12 فٹ سے اونچی لہروں نے پورے علاقے کو تباہ کر دیا اور لاکھوں افراد کو متأثر کیا۔ پُرتشدد تاریخ سے دوچار میانمار، جو پہلے…
گزشتہ تین ہفتوں میں ہمارے مرکزی شہر کچھ اس طرح سے خبروں کی زینت بنے؛ 1۔ اسلام آباد میں وفاقی وزارت ماحولیاتی تبدیلی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف پالیسی بنانے پر غور کر رہی ہے۔ پالیسی کا مقصد اسلام آباد اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں قدرتی ماحول، جانوروں اور پودوں کی قدرتی پناہ گاہوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ 2۔ وزیر اعظم عمران خان کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو کراچی کے برساتی نالوں کی صفائی کی ہدایت۔ 3۔ لاہور بارشوں سے زیر آب اور اورینج میٹرو ٹرین کے افتتاح میں تاخیر۔ 4۔ پشاور میں بی…
پچھلی قسط میں نیوزی لینڈ میں کرونا وبا خاتمہ کا جائزہ لیا، اس قسط میں تین بنیادی اقدامات کو تفصیل سے دیکھتے ہیں جس نے نیوزی لینڈ میں کرونا وبا کا خاتمہ کیا۔ 1- مکمل منصوبہ کے ساتھ سرحدوں اور لاک ڈاؤن پر بروقت فیصلے: 28 فروری سے پہلے وبا سے نپٹنے کے مختصر وقت میں نیوزی لینڈ کو وبا کی تخفیف یا خاتمے میں سے ایک انتخاب کرنا تھا۔ وبا کے خاتمے کی حکمت عملی کے زیادہ فوائد ہیں؛ اگر جلد شروعات کی جاۓ تو اس کے نتیجے میں بیماری اور موت کو کم کر کے جلد محتاط…
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے آج اعلان کیا کہ 28 فروری کے بعد پہلی بار ملک میں کووڈ 19 کا کوئی بھی فعال کیس موجود نہیں ہے۔ یہ اعلان کووڈ کے آخری مریض کے صحت یاب ہوکر آئیسولیش سے باہر آنے کی اجازت ملنے کے بعد کیا گیا۔ آج، آٹھ جون، آدھی رات سے نیوزی لینڈ انتباہ کی سطح ١ اور زیادہ تر معمول کی زندگی میں واپسی کی طرف بڑھ جائے گا۔ کابینہ کے فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر اعظم آڈرن نے کہا کہ نیوزی لینڈرز جہاں چاہیں جاسکتے ہیں، لیکن وہ اپنی نقل…
آفات ایک لمحے میں رونما نہیں ہوتیں۔ آفات سے بچاؤ و بحالی کے ماہرین کے مطابق اب ”فطرت تباہی یا آفات کا سبب بنتی ہے” والا تصور متروک ہوتا جارہا ہے۔ ماہرین کے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ یہ مسلسل ہونےوالےقدرتی عمل نہیں ہوتا بلکہ انسانی متحرکات، افعال اور سرگرمیاں جو قدرتی عمل میں دخل اندازی کرتے ہیں کرہ ارض پر تباہی کا باعث بنتی ہیں۔ یاد رہےکہ زلزلے سے جانی نقصان نہیں ہوتا بلکہ عمارتوں کے گرنے سے اموات واقع ہوتی ہیں۔ 2011 جاپان میں 9 ریکٹر اسکیل میں 14 ہزار اموات ہوئی تھیں جن میں سے…
