جرمن واچ نامی تھنک ٹینک کے مطابق2019ء کے عالمی ماحولیاتی اشاریے میں پاکستان کا شمار دنیا کے ان پانچ ملکوں میں کیا گیا ہے جو سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ہیں. پاکستان کا محلِ وقوع اور جغرافیہ جو نمایاں ترین خوبی بھی تصور کیا جاتا ہے، یہ اس کے لئے مسئلہ بھی بن گیا ہے اور پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید ترین اثرات کی زد پر لے آیا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات ہمارے لیے اتنا ہی بڑا بحران ہیں جتنا معیشت، بیروزگاری، کرپشن، صحت، تعلیم اور دفاع کے مسائل ہیں۔ شاید یہ ان سب سے بڑا مسئلہ…
Author: رضوان اکبر علی
1876ء میں ڈینیل کوٹ گیلمین نے جان ہاپکنز یونیورسٹی کے پہلے صدر کی حیثیت سے اپنے افتتاحی خطاب میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اپنے وژن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’’ہمارا مقصد غریبوں کی مصیبتیں، اسکولوں سے جہالت، عبادت گاہوں سے تعصب، اسپتالوں سے تکالیف، کاروبار سے دھوکہ دہی اور سیاست سے حماقتوں کی کمی کرنا ہے‘‘۔ جدید جامعات کی آٹھ سو سالہ تاریخ کے دوران ان کے بنیادی مقاصدکے حوالے سے کئی مسابقتی داستانیں سننے کو ملتی ہیں۔ جامعات کے بعض بنیادی اہداف یہ بتائے جاتے ہیں، جیساکہ علم و مہارات کا حصول اوران کی ترویج و استعمال…
قطب شمالی اور قطب جنوبی کا نام تو ہر کسی نے سنا ہوگا، دونوں اپنی بے انتہا برف کی وجہ سے مشہور ہیں۔ مگر ایک خطہ ایسا بھی ہے جسے "تیسرا قطب” کہا جاتا ہے- وہاں دنیا کی 15 فیصد برف پائی جاتی ہے، یا یوں کہیے کہ وہ زمین پر جمے ہوئے پانی کا تیسرا سب سے بڑا علاقہ ہے۔ جی ہاں وہ ہے ہمالیہ، قراقرم اور ہندوکش کے پہاڑی سلسلے۔ جو تبت سے شروع ہو کر میانمار، چین، بھوٹان، نیپال، بنگلہ دیش، انڈیا، پاکستان سے ہوتے ہوئے افغانستان کو سیراب کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ شمالی اور جنوبی قطبی…
