ایک شخص رقم ہاتھ میں اٹھائے ادائیگی کرنے کے لیے قطار میں کھڑا ہے مگر وصول کنندہ اسکے ہاتھ میں موجود رقم وصول کرنے سے انکاری ہے اور بضد ہے کہ ادائیگی کا شوق رکھنے والے کو شرمندہ اور بے عزت کیے بغیر بات نہیں بنے گی اور صرف زیر جامے کی جیب میں رکھی ہوئی رقم ہی قابل قبول ہو گی۔ یہی وہ اصل مسئلہ ہے جس سے آج پاکستان کی وزارت خزانہ دوچار ہے، باقی سب قصے اور کہانیاں ہیں۔ پاکستان بننے کے فورا بعد سے ہی اس ملک میں بحیثیت مجموعی گورننس مختلف پیچیدہ مسائل کا شکار…
Author: انجینئر قمر الاسلام راجہ
تمام بچے کھیل کود سے لطف اندوز ہو رہے تھے مگر” ہیگا ” ایک کونے میں اکڑ کر کھڑا تھا ۔ اسے ان عام اور آسان سے کھیلوں میں کوئی دلچسپی نہیں تھی ۔اس کی اسی اکڑی ہوئی گردن کی وجہ سے ہم اسے ” ہے گا ” کہتے تھے جو ہمارے بچپن میں فاروق قیصر کی تحریر کردہ پی ٹی وی کی مشہور عالم مزاحیہ پتلی سیریل” کلیاں ” کا کردار تھا ۔ہم سب کچی پکڈنڈی پر اپنی اپنی سائیکلیں چلا رہے تھے ۔جو بچہ اس پتلی سی پگڈنڈی پر بغیر توازن کھوئے ایک سرے سے دوسرے سرے پر…
"کرکٹ اگر بائی چانس ہے تو امور سلطنت میں بھی عقل و دانش کا گذر کب ہوتا ہے۔” ایک مجلس میں کرکٹ ، ہاکی اور ٹینس کی ٹیموں کے کپتان خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے فوائد اور برکات پر گفتگو کر رہے تھے ۔ٹینس ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں اپنی آمدن کا دس فیصد خدا کی راہ میں خرچ کرتا ہوں ۔ہاکی کا کپتان بولا کہ میں اپنی آمدن کا 20 فیصد خدا کی راہ میں خرچ کرتا ہوں ۔ کسی گہری سوچ میں کھویا ہوا کرکٹ ٹیم کا کپتان چونکا اور بولا ہمارے کھیل میں…
