گزشتہ کچھ عرصے سے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے حوالے سے اس قدر اعلانات، دعوے، بیانات، تجزیے اور اقدامات سامنے آ چکے ہیں کہ سی پیک کے حوالے سے چائنا نہ سہی پاکستان کے ہر صوبے کے لوگوں کے دل و دماغ امیدوں ، توقعات اور خدشات سے لبریز ہیں ـ اگر یہ بات گوادر میں بیٹھ کر کی جائے تو یہاں امید اور خدشات کئی گنّا زیادہ ہونگے۔ کیونکہ گوادر ہی وہ مقام ہے جو اقتصادی راہداری کا ایک طرف سے نقطہ آغاز اور دوسری طرف سے نقطہ اختتام ہے۔ وہ الگ بات ہے کہ چراغ…
Author: نورمحسن
میں سمندر کے کنارے ہوں مگر پیاسا ہوں ، سیراب ہونے کی آس نے کب سے میرے اندر امیدوں کے چراغ جلا رکھے ہیں میں سمندر کے کنارے ہوں مگر پیاسا ہوں ، سیراب ہونے کی آس نے کب سے میرے اندر امیدوں کے چراغ جلا رکھے ہیں جب سے قدرتی نظام میں بارانِ رحمتوں کا سلسلہ تھم گیا ہے تب سے میں پیاسا ہوں 1970 کی دہائی میں میری پیاس کی آگ کو بھجانے کیلئے سنٹ سر میں کنویں کھودے گئے اور 9 ماہ کی مختصر ترین مدت میں مجھے سیراب کیا گیا ، مگر وقت اور حالات کے…
