فوبیا کے معنی بے جا خوف اور نفرت ہے جو کہ عدم رواداری، نسل پرستی اور خوف پر دلالت کرتا ہے۔ یہ اصطلاح اسلام اور فوبیا ملاکر اسلام سے بے جا خوف، نفرت اور مسلمانوں کے حوالے سے منفی ذہنیت کے مفہوم میں استعمال ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس قسم کا خوف صرف اسلام کے حوالے سے نہیں ہے بلکہ xenophobia (دوسرے ملک کے لوگوں سے خوف) جیسے فوبیاز بھی ہیں جو آج کل مغربی دنیا سمیت امریکہ اور دیگر ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ Anti-Semitism (یہودیوں کے خلاف نفرت/خوف) کی وجہ سے اب بھی…
Author: محمد اسرار مدنی
انسانی حقوق اور اقلیتوں کے مسائل کے حوالے سے پاکستان ایک طویل عرصے سے تسلسل کے ساتھ اعترضات و خدشات کی زد میں ہے۔ اس کی حالیہ مثال چند دن قبل یورپی یونین کی ایک قرارداد کہ پاکستان جب تک توہین مذہب کے قوانین پر نظرثانی نہیں کرتا اس وقت تک اسے یورپی ممالک میں اپنی برآمدات کے لیے حاصل ’جی ایس پی پلس‘ کا ترجیحی درجہ ختم کردیا جائے۔یورپی یونین کے پارلیمان میں پاکستان کے زیربحث آنے کا پس منظرگزشتہ دنوں تحریک لبیک کی جانب سے ہونے والے ملک گیر مظاہرے تھے جن میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری…
برصغیر کی قدیم روایت میں بین المذاہب رواداری ایک ایسا عنصر ہے جس کی عملی مثال میں صرف لوگوں کے روزمرہ کے باہمی تعامل کو ہی نہیں پیش کیا جاسکتا بلکہ اس کی حدود میں فکری و علمی مثالوں کی بھی بھرمار ہے۔ اس پر تو جدید ہندوستان کی تاریخ و تہذیبی روایت بھی مہرِ تصدیق ثبت کرتی ہے کہ ہندو مذہب کے ماننے والوں کے طرز بودو باش میں مسلم ثقافت کے اثرات نمایاں ہیں، جبکہ ہندو مذہب کی علمی و فکری تاریخ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ برصغیر میں مسلمانوں کے علوم و فنون پر صرف…
