قتل سے ایک ماہ قبل ہی ان لوگوں نے آکر راشد رحمان کے گھر سے دو گھر چھوڑ کر کرایہ پر رہائش اختیار کی۔ اس گھر میں صرف دو یا تین آدمی رہتے تھے جو دن میں کسی وقت نظر آجاتے، پھر ان کے قتل پر شہنائی بجنے کے بعد وہ گھر ایک بار پھر خالی ہو گیا یہ 7 مئی 2014ء کا واقعہ ہے، غالباً رات کو تقریبا ساڑھے 8 بجے اطلاع آئی کہ انسانی حقوق کمیشن ملتان کے ریجنل کوارڈنیٹر اور جنید حفیظ کے وکیل راشد رحمان کو ان کے دفتر میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا…
Author: میمونہ سعید
آسیہ بی بی کو ملتان ویمن جیل سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے ٹھیک 7 روز بعد رہا کر دیا گیا ، آسیہ پاکستان میں ہے یا بیرون ملک ، آئندہ چند روز میں واضح ہو جائے گا تاہم ، اس سارے معاملہ میں پاکستان کا تصور دنیا بھر میں ایک بار پھر ایک انتہا پسند قوم کے طور پر سامنے آیا ، ایسی قوم جس کے سامنے ثبوت اور گواہی کوئی معنی نہ رکھتے ہوں جہاں کمزوری گواہان کی اپنی ہی ہو ، اور جرم بھی گواہ ثابت نہ کر سکیں لیکن صرف دل کی تسلی ہو جائے وہاں…
مسیحی خاتون ، آسیہ بی بی کو بری کرنے پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو جو ٹھیس پہنچی ہے اس کا ردعمل کسی سے ڈھکا چھپا نہیں لیکن اہم نکتہ یہ ہے کہ جذباتی ردعمل دینے سے قبل ہمارے لئے اہم ہوگا کہ اس کیس کے تمام اہم نکات کا مطالعہ کر لیں ۔ یقینا 57ََ صفحات پر مشتمل کیس کا عدالتی زبان میں فیصلہ پڑھنا اور سمجھنا ہر فرد کے بس کی بات نہیں لیکن پھر بھی اس کیس پر بحث کرنے سے قبل ، آسیہ بی بی کیس کا مختصرا جائزہ لینا ضروری ہے ، تا کہ پڑھنے…
پاکستان کی عمر 70 سال ہو چکی ، کئی وزیراعظم آئے اور اپنی مدت پوری کئے بغیر چلے گئے ، حال ہی میں نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے بطور وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری نہ کرنے کی ہیٹرک مکمل کی ہے ۔ 2013ء میں جب مسلم لیگ نواز کی حکومت بنی تو وہ اپنے آغاز میں ہی دھرنوں جیسے بحران کا شکار ہونے لگی جنہیں حکومتی حلقے سازشیں قرار دینے لگے۔ ان بحرانوں کو پیدا کرنے میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پیش پیش رہے جبکہ ضرورت پڑنے پر عمران خان کے منہ بولے…
جاوید ہاشمی نے تہیہ کر رکھا ہے کہ جہاں آئین کی توہین کی جائے گی وہ ہمشیہ سازشوں کو بے نقاب کریں گے ، وہ اس لئے مسلسل سچ سامنے لا رہے ہیں اور لاتے رہیں گے لیکن سپریم کورٹ انہیں نہیں بلا رہی ، وہ سپریم کورٹ کو آگاہ کر سکتے ہیں لیکن اس کی دیواروں کے ساتھ سر نہیں ٹکرا سکتے ۔ وزیراعظم نواز شریف نااہل ہو چکے اور نئے وزیراعظم ، شاہد خاقان عباسی منتخب ہو کر قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد بطور نئے وزیراعظم حلف اٹھا چکے ۔ ملکی سیاسی صورتحال…
شاہدہ عباسی ہزارہ کا تعلق کوئٹہ کے ہزارہ ٹاون سے ہے جہاں افغانستان سے تعلق رکھنے والی ہزارہ کمیونٹی بستی ہے ۔ یہ وہ علاقہ ہے جو دو دہائیوں سے فرقہ وارانہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ، 2009ء کے دوران ہزارہ افراد کو نشانہ بنا کر قتل کرنے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ۔ کوئٹہ سے براستہ ایران مقدس مقامات کی زیارت کو جانے والی بسوں سے زائرین کو اتار کر مخصوص خدوخال اور سرخ و سفید رنگ سے پہچانے جانے والے ہزارہ افراد کوشناخت کے بعد وہیں قتل کر دیا جاتا ۔ خوف اور دہشت کی…
صادق آباد کی ایک خاتون اپنے بچوں کے ساتھ عید منانے اپنے سسرال جا رہی تھی اسی دوران اس نے ڈرائیور سے کہہ کر گاڑی سڑک پر ٹینکر کے قریب رکوائی اور وہیں سے پٹرول بھرنے والے ایک شخص سے 1 ہزار روپے میں 2 گیلن خریدے 25 جون کو بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے پکا پل پر جو آئل ٹینکر حادثہ ہوا ، وہ سالوں بھلایا نہیں جا سکتا ہے یہ وہ بدترین حادثہ تھا جس کی کوریج میں خود بھی کر رہی تھی ، تمام دن جائے حادثہ پر کوریج کرنے کے بعد رات گئے وقت ملا اور…
۔ ذوالفقارجونئیر کا حلیہ ، رقص اور بولنے کا انداز بتا رہا ہے کہ وہ اس کمیونٹی کا باقاعدہ حصہ ہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ ذوالفقار جونئیر کی اس ڈاکو منٹری اور جنسی خیالات کے اظہار کے بعد بلاول بھٹو زرداری کی جنس کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات پر ذوالفقار جونئیر نے ایک مہر ثبت کر دی ہے ذوالفقار علی بھٹو جونئیر کے جنسی رحجانات پر بننے والی ڈاکو منٹری کے سامنے آنے والے کچھ حصے کے بعد ، ہمارے ملک میں ایک نئی بحث چھڑنے کو ہے ۔ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں…
اگر تمام نامزد ملزم گرفتار بھی کرلئے جائیں تو زیر دفعہ 506 کے تحت درج ایف ۔ آئی ۔ آر پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے سزا 3 سال بنتی ہے عرفان مسیح ، کی مین ہول صفائی کے دوران انتقال کی خبر پر مجھے زیادہ حیرت نہیں ہوئی ، کیونکہ نہ تو یہ واقعہ پہلی بار ہوا ہے اور نہ ہی آخری بار ، مین ہول میں دوران صفائی سیور مین کی ہلاکت جیسے واقعات اکثرمیں خود بھی رپورٹ کر چکی ہوں یہ بھی اس سے ملتا جلتا واقعہ ہی تھا ۔ حفاظتی اقدامات کئے بغیر ، صفائی کے لئے…
ایف ۔ آئی ۔ اے اب تک 50 کے قریب افراد کو سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانات ، توہین آمیز کلمات اور پوسٹ لگانے پر اپنے پاس بلا کر ان سے سوال و جواب کر چکی ہے ۔ ایف ۔ آئی ۔ اے نے ان افراد کے لیپ ٹاپس اور اسمارٹ فونز کا مکمل فرانزک جائزہ لیا اور سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے ان افراد سے کہا کہ انہوں نے اب تک جو ریاستی اداروں کے مخالف بیانات سوشل میڈیا پر لکھے ہیں ان کا جواز پیش کریں ۔ ایف ۔ آئی ۔ اے اب تک 50 کے…
