پاکستانی معاشرے میں عام آدمی کے فکری مغالطوں اور سماجی بے چارگی کی وجوہات میں سب سے اہم وجہ اس معاشرے میں رائج ماضی پرستی کے رویے ہیں۔ ان رویوں کو رائج کرنے میں مخصوص مذہبی طبقوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، تو ساتھ ہی ریاستی بیانیے کا تعین اس انداز سے کیا گیا کہ عام آدمی کے حواس پر چھا کر رہ گیا اور لمحۂ موجود کے جدید فکری رویے ہمیں لغو، لایعنی اور شریعت سے متصادم نظر آنے لگے۔ اس معاملے کی تفہیم میں نفسیات کے حوالے سے ژونگ کا تصور اور سماجیات کے حوالے سے لیوی…
Author: ڈاکٹر افتخار بیگ
یہ بات طے ہے کہ جس معاشرے کے افراد میں اپنی ہستی اور ہونے کا احساس نہ ہو، وہ بے وقعت ہونے میں قباحت محسوس نہیں کیا کرتے ۔ ہمارا پاکستانی معاشرہ اس وقت قافلہ ء اقوام عالم کے ساتھ مستقبل کے سفر پر گامزن ہے۔مگر المیہ یہ ہے کہ ہم اس قافلے کی آخری ٹولی کے طور پر سفر کر رہے ہیں۔اس آخری ٹولی میں نہ ہمت ہے ، نہ حوصلہ اور طاقت ۔نتیجتاً اس معاشرے کے لوگ اقوام عالم سے خائف بھی ہیں اور حسد کا شکار بھی۔آگے بڑھ نہیں سکتے اور پیچھے رہنا گوارا نہیں کرتے۔ ہمارے…
