اچھی صحت کا دارومدار اچھی خوراک پر منحصر ہوتا ہے۔ہر حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنی عوام کو اچھی اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائے اور جو ادارے اس بزنس سے منسلک ہیں ان پر پورا چیک اینڈ بیلنس رکھے تاکہ کوئی بھی عوام کی صحت سے نہ کھیل سکے۔ہمارے ہاں یہ ایک بڑا مسئلہ ہے کہ صارف اپنے حقوق سے لاعلم ہیں۔ہمارے ہاں صارف اچھے پیسے دے کر بھی اچھی خوراک حاصل نہیں کرسکتا اور حکومت کے کسی ادارے سے اس کی شکایت بھی نہیں کرسکتا۔اپنے تجربات کی روشنی میں اسے یہ شکوہ بھی ہے…
Author: حسن سردار زیدی
سب ہکا بکا میری طرف دیکھ رہے تھے….شام کے شہر حلب پر چھائی شام وہوا میں رات بن کر اُتر چکی تھی…. مَیں ڈیرہ غازی خان کے علاقے وہوامیں رہتا ہوں۔دُور کے ایک پرائمری سکول میں اُستاد ہوں۔چند سال اُدھر شادی ہوئی۔ایک بیٹاہے۔اپنا دوکمروں کا کچا پکا گھر ہے۔ایک کمرے میں ،مَیں میری بیوی اور بیٹا رہتے ہیں ۔ایک میں امی ابو۔بیٹا پہلی کلاس میں پڑھتا ہے۔مَیںنے اُسے اپنے سکول میں داخل نہیں کروایا۔اُدھر علاقے کے ایک پبلک سکول میں داخل کروایا ہے۔وہ سکول دوسرے بچوں کے ساتھ رکشہ پر آتا جاتا ہے ۔زندگی سکون سے گزررہی ہے ۔محدود خواہشیں…
ایسے واقعات کے فوری بعد سیاسی قیادت کی طرف سے سکیورٹی اجلاس بھی طلب کیے جاتے ہیں جو گھنٹوںجاری رہتے ہیں اور آخر میں بے نتیجہ ختم ہو جاتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں نیشنل ایکشن پلان بھی یادآجاتا ہے جہاں کوئٹہ کے سانحہ نے ایک بارپھر پوری قوم کو رنج و غم کی کیفیت میں مبتلا کر دیا ، ایک بار پھر ہمیں مجبور کردیا کہ اپنے پیاروں کی لاشیں اُٹھاتے رہیں اور اُن کو گنتے رہیں کہ تعداد کہاں تک پہنچ گئی ہے۔وہاں ہر شہری کو یہ احساس بھی دلایا کہ وہ کتنا غیر محفوظ ہے…
ایک شہری30 مختلف شناختی کارڈ کی کاپیوں کے ساتھ فریش کیش وصول کررہا ہے۔جب اس سے پوچھا گیا تو اس نے کہا ہمارا تو بزنس ہے یہ۔بینک میں کھڑے دوسرے فرد نے بتایا کہ یہ فریش کیش کے ڈیلر ہیں یہ مختلف افراد کے شناختی کارڈ کی کاپیاں پہلے ہی سے جمع کرلیتے ہیں پاکستان میں عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر عیدی کے طور پر کرارے نوٹ دینے کی روایت بہت پرانی ہے۔شاید میری عمر سے بھی پرانی کیونکہ مجھے اچھی طرح یاد ہے مجھے بھی بچپن میں عیدی میں کرارے نوٹ ہی ملتے تھے اور یہ نوٹ لے کر…
