مالاکنڈ یونیورسٹی کا حالیہ واقعہ (ایک طالب علم کو ہاسٹل میں رباب لانے کی پاداش میں رات کو ہاسٹل سے بیدخل کیا گیا جو رات کی تاریکی میں گھر جاتے ہوئے بائیک ایکسیڈنٹ میں لقمہ اجل بنا) اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو سلفیت زدہ (سلفیت/سلفی ازم: اسلام کا سخت گیر اور پرتشدد سعودی برانڈ جو کولڈ وار کے دوران ترتیب دیا گیا) جامعات میں پے در پے پیش آرہے ہیں لیکن مرض کی تشخیص کی بجائے ظاہری علامات کا رونا رویا جا رہا ہے اس لئے حالات دن بدن قابو سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔ عموماً…
Author: فداءالرحمن
عید الاضحیٰ کے موقع پر سویڈن میں قرآن کی بیحرمتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق توہینِ قرآن کا ارتکاب کرنے والا سلوان مومیکا سابق مسلمان نوجوان ہے جس کا تعلق عراق سے ہے اور جو داعش کے عراق اور شام میں کئے گئے غیر انسانی سلوک اور مظالم کا عینی شاہد ہے. اُس کے بقول مسلمان اس وقت کہاں تھے جب داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد قرآنی آیات کے حوالے دے کر غیر سُنی مسلمانوں کو قتل, خواتین اور کمسن بچیوں کی آبروریزی اور انہیں جنسی غلام بناتے رہے وغیرہ وغیرہ۔ پاکستان سمیت دنیا…
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلی دو دہائیوں سے جاری گمنام جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ لوگ قتل ہوئے، سہاگ اجاڑ دئیے گئے، بچے اور بچیاں یتیم اور بوڑھے ماں باپ اپنے بڑھاپے کے واحد سہارے سے محروم کر دئیے گئے۔ انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر اور روزگار کی تباہی ایک الگ المناک داستان ہے جو تاحال مکمل بحالی کے منتظر ہیں۔ لیکن اس پورے المیے کا جو کربناک پہلو ہے وہ عوامی بحث و مباحثے سے غائب اور معاشرے کے اہلِ خیر کی ہمدردانہ توجہ سے تاحال محروم ہے – اور وہ…
1. سماجی ہم آہنگی, میل جول, باہمی تعاون اور یگانگت پر مبنی سماجی اقدار اور اداروں کی demonization: مثلاً جرگے کو غیر اسلامی اور دین کے متوازی قانونی نظام قرار دے کر پہلے اس کی حوصلہ شکنی کی گئی اور بعد میں جرگہ مشران کو چن چن کر مارا گیا. اسی طرح فوتگی کی صورت میں جنازے کے فوراً بعد متوفی کے ایصالِ ثواب/کفارہ کے لئے نقد رقم/کھجور وغیرہ کی تقسیم کے خالصتاً سماجی رسم کو خوامخواہ بدعت/غیر اسلامی قرار دیا گیا جو اصلاً سماج میں باہمی تعاون اور خیر خواہی پر مبنی سماجی قدر کی حیثیت رکھتی ہے. 2.…
