ایک مٹی سے اٹا بینر کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن آنے والوں کو خوش آمدید کہہ رہا تھا جس پر تحریر تھا ’’پر سکون کراچی‘‘۔ یہ بینر اس غیر منافع بخش تنظیم سے متعلق تھا جو 118 برس پرانے اسٹیشن کی عمارت کی بحالی میں مصروف ہے۔ لوگ ایک دوسرے کو دھکیل رہے تھے اور مسافروں کا سمندر، پر شور پلیٹ فارم پر رواں دواں تھا۔ سور ج کی کرنیں 19ویں صدی کی عمارت کی چھت سے چھن چھن کر اندر آرہی تھیں۔ ابھی اس عمارت کی شان وشوکت کا تصور ہی کررہے ہوتے ہیں کہ پان کی پیک سے بھری…
