شیخ رشید جیسوں کی صحبت صالح نے معلوم نہیں عمران خان کو بدل دیا ہے یا صرف بے نقاب کیا ہے،تاہم وہ جو زبان استعمال کر ہے ہیں وہ ان کے فکری افلاس اور اخلاقی بحران کا اعلان عام کر رہی ہے۔ پڑھیے اور سر پیٹ لیجیے۔ نرگسیت کے گھونسلے سے سر نکال کرصاحب نے فرمایا:” ناراضی کس بات کی، مارچ کی دعوت دینے جا رہا ہوں رشتہ لینے تو نہیں جا رہا“۔گویااخلاقیات کے علمبرداروں نے اپنے کزن طاہر القادری کو بھی نہیں بخشا، حالانکہ کزنز کا ’دادا‘ ایک ہوتا ہے۔ اختلاف ایک چیز ہے ،جسے گوارا کیا جانا چاہیے…
Author: آصف محمود
سماج بتدریج فکری پختگی کی طرف گامزن ہے اور وہ وقت زیادہ دورنہیں جب معاملات میں حتمی حیثیت ہیجان ،نفرت اور تعصب کی بجائے دلیل ،اعتدال اور انصاف کو حاصل ہو گی۔ وزیر اعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ میں کیے گئے خطاب کی، پاکستان میں ،سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر تحسین کی گئی ہے جو اس بات کا اعلان بھی ہے کہ سماج بتدریج فکری پختگی کی طرف گامزن ہے اور وہ وقت زیادہ دورنہیں جب معاملات میں حتمی حیثیت ہیجان ،نفرت اور تعصب کی بجائے دلیل ،اعتدال اور انصاف کو حاصل ہو گی۔سماج کسی انقلاب سے نہیں…
عمران خان اگر آخر فیصلہ کر چکے ہیں کہ مخلص دوستوں سے محروم ہونا ہے اور خدام خاص اور چاپلوس قسم کے صاحبان تجوری کے ہاتھوں یرغمال رہنا ہے تو انہیں سیف اللہ نیازی کا استعفیٰ قبول کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔ برادر مکرم سیف اللہ نیازی نے تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔راہ و رسم میں پرانی وارفتگیاں ہوتیں تو عمران خان کو روک کر کہتا : مژگاں تو کھول شہر کو سیلاب لے گیا۔ کیسے کیسے لوگ تھے جو کبھی اس شخص کے رفیق تھے ۔نوید خان ، اکبر…
قانون اور آئین سے لاعلم ایک عام آدمی یہی سمجھتا ہے کہ غداری کی کوئی بھی صورت ہو اس پر آرٹیکل چھ لگتا ہے۔یہ بات درست نہیں ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے سفارش کی ہے کہ الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔یہ خبر پڑھ کر میں سوچ رہا ہوں کہ دستور پاکستان کی کچھ کاپیاں ان معزز اراکین پارلیمنٹ کو بھجوا دوں تاکہ انہیں یہ تو معلوم ہو کہ آرٹیکل 6 ہے کیا اور اس کا اطلاق کس قسم کی صورت حال پر ہوتا ہے۔ یہ مطالبہ اگر کسی ایسے…
اسرائیل دنیا کا واحدملک ہے جو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر اپنے جی ڈی پی کا تیس فیصد سے زیادہ خرچ کرتا ہے۔آبادی کے تناسب سے اسرائیل میں سائنسدانوں کی تعداد دنیا بھر کے تناسب سے دس گنا زیادہ ہے اہل شکم جس تجربہ کاری اور ویژن کو ” پنجاب سپیڈ “ کا نام دیتے ہیں کیا آپ نے اس ” پنجاب سپیڈ “ کی ڈھینچوں ڈھینچوں ،کٹ کٹ کٹاک اور ککڑوں کوں سنی ہے؟ لیکن ٹھہریے پہلے ذرا یہ کافروں کی بات ہو جائے۔پھر تجربہ کاری اور ویژن سے مالا مال پنجاب سپیڈ کی ڈھینچوں ڈھینچوں ،کٹ کٹ کٹاک اور…
