Author: انجینئر مالک اشتر

مٹھی بھر افراد پر مشتمل سخی آباد (نکو) نامی آبادی ایک دلچسپ محل وقوع کی حامل ہے اس کے مشرق میں بہوٹی اور دھمرا کی ندیاں بہتی ہیں۔ شمال مغرب سے دریائے ہرو گزرتا ہے جو گندگر کے پہاڑی سلسلے کے چرن چھوتا ہوا اٹک کے مقام پر دریائے سندھ سے جا ملتا ہے۔ گندگر کا پہاڑ پنجاب کی لوک کہانیوں کے ایک لافانی کردار راجا رسالو سے منسوب دل کش روایت کا حصہ ہے۔ شمال میں ایبٹ آباد سے آنے والی سڑک کبھی شاہراہ ریشم کا جزو رہی جبکہ جنوب میں حسن ابدال کے قصبے کی حفاظت پر مامور…

Read More

راولپنڈی سے پشاورجاتے ہوئے 14 کلو میٹر کی مسافت پر گولڑہ کا ریلوے اسٹیشن آتا ہے یہ سطح سمندر سے 1995 فٹ کی بلندی پر واقع ہے سردیوں کے موسم میں مری سے آنے والی برفانی ہوائیں سنساتی ہوئی چلتی ہیں تو جنکشن ہونے کے باوجود اس اہم اسٹیشن سے رُکے بغیر ہی گزر جاتی ہیں۔ ایک مقامی کہاوت ہے کہ اگر کوئی شخص والدین کا نافرمان ہو تو زندگی میں اس کو سردیوں کی ایک یخ بستہ رات گولڑہ کے اسٹیشن پر ضرور بسر کرنا پڑتی ہے۔ (آزمائش شرط ہے) پلیٹ فارم پر پیپل اور بوڑھے برگد کے درختوں…

Read More

پنجاب کا ضلع اٹک اسے خیبر پختونخواہ سے الگ کرتا ہے۔ کالا چٹا کا پہاڑی سلسلہ اسلام آباد سے دریائے سندھ تک پھیلا ہوا ہے۔ جب ٹرین اٹک شہر سے اس پہاڑی سلسلے میں داخل ہوتی ہے تو یہاں ایک ساتھ سات سرنگیں بنائی گئی ہیں۔ یہ سرنگیں اب تاریخی اہمیت کی حامل ہیں جن کا جائزہ مالک اشتر نے اس فیچر میں لیا ہے ۔ مالک اشتر پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں مگر ورثے کی کھوج کرید کا جذبہ رکھتے ہیں۔ 1757ء سے1947ء تک تقریباً دو صدیوں کی مسافت بنتی ہے، اس عہد میں برصغیر پاک و ہند،سلطنت…

Read More

قدیم جاپانی کہاوت ہے کہ ’’پہاڑ اور جنگل کبھی مرتے نہیں‘‘۔ اگست 1945ء میں دوسری جنگ عظیم کے دوران مشہور جاپانی شہر ’کیوٹو‘ پر ایٹم بم گرانے کی منصوبہ بندی کی گئی لیکن عین وقت پر چیری کے مہکتے جنگل، حسین مناظر اور پہاڑوں کی ابدی معصومیت دیکھتے ہوئے ’کیوٹو‘ کو امان بخش دی گئی اور یہی بم ہیروشیما اور ناگا ساکی پر گرادیئے گئے۔ راولپنڈی کی شہ رگ پر واقع ٹیکسلا کا قدیم شہر جو صدیوں سے مختلف تہذیبوں کی آماجگاہ رہا ہے کسی طور بھی ’کیوٹو‘ سے کم اہمیت کا حامل نہیں ہے۔ مارگلہ کی پہاڑیاں جن کی…

Read More

معروف صحافی اور شاعر انوار فطرت کہتے ہیں کہ پوٹھوہار وہ جگہ ہے جہاں زندگی نے اپنا اولین گیت گایا۔ خطہ پوٹھوہار کی پانچ لاکھ سال قدیم تاریخ کو انجینئر مالک اشتر نے اس مضمون کی صورت میں گویا ایک سمندر کوزے میں بند کردیا ہے۔ انجینئر مالک اشتر ایک کتاب ’’ٹیکسلا ٹائمز‘‘ کے مصنف بھی ہیں۔ آپ اس خطے کی تہذیب و تاریخ پر نہ صرف گہری نظر رکھتے ہیں بلکہ تاریخ کے کئی کردار انہوں نے اپنے افسانوں میں زندہ کئے ہیں۔ تاریخ کو حال میں لا کر بیان کرنے کا ملکہ مالک اشتر کا خاصا ہے۔ پوٹھوار…

Read More