اسٹیفن ہاکنگ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتا ہے کہ کلاسیکی طبیعیات میں کائنات کے آغاز کے لیے تین چیزوں کی ضرورت تھی۔ مادہ، توانائی اور خلا۔ بیسویں صدی میں آئن سٹائن نے بتایا کہ دراصل مادہ اور توانائی ایک ہی ہے اور ایک دوسرے میں تبدیل ہو سکتے ہیں تو اب کائنات کی تعمیر کے لیے صرف دو عنصر باقی رہ گئے توانائی اور خلا۔ اُس کے خیال میں Big Bang کے وقت خلا اور توانائی اچانک پیدا ہوئے۔ ساری کائنات اپنے خلا سمیت وجود میں آئی اور چاروں طرف پھیلنے لگی جیسا کہ غبارے میں ہوا بھری…
Author: امجد طفیل
اسٹیفن ہاکنگ موجودہ دور کے مقبول ترین سائنسدانوں میں شمار ہوتے ہیں جن کا بنیادی میدان طبیعیات اور علم کائنات ہے، تاہم ان کے افکار نے دیگر شعبہ ہائے علم میں بھی پذیرائی پائی۔ ہاکنگ کی شخصیت کا سحر اور ان کی ذاتی زندگی کی مشکلات و معاملات کا تناظر مل کر ان کے افکار کو مزید دلچسپی کا حامل بناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے نظریات کو بڑی سطح پر قبولیت حاصل ہوئی۔ ڈاکٹر امجد طفیل جو نفسیات اور ادبیات کے ماہر اور زیرک تخلیق کار ہیں، انھوں نے ہاکنگ کی آخری دور کی کتاب "بڑے سوالوں…
محبت ازل سے انسانوں کے درمیان اہم ترین جذبہ رہا ہے۔ عورت اور مرد ایک دوسرے کے لیے ایسی کشش محسوس کرتے ہیں جس کے سامنے بعض اوقات ہر چیز ہیچ ہوجاتی ہے۔ کہتے ہیں کہ انسان میں بھوک کے بعد دوسری طاقت ور جبلت جنس ہے جس کا اظہار محبت کے جذبے میں ہوتا ہے۔ انسانوں نے بے شمار لازوال کہانیاں، اشعار اس موضوع پر تخلیق کیے ہیں لیکن یہ جذبہ ہمیشہ کی طرح آج بھی تر و تازہ ہے اور دنیا کے بہترین ذہنوں کو تخلیقی طور پر ابھارتا رہتا ہے۔ جدید زندگی میں جہاں انسان کی نفسیات…
ہیلن فیشر (Helen Fisher) ہمارے عہد کی ایک نامور سماجی ماہرِ انسانی ثقافت ہے۔ اُس نے اپنی عمر کا ایک حصہ اس نکتے پر غوروفکر میں صرف کیا ہے کہ محبت کے جذبے کے زیرِ اثر انسان کے اندر کون کون سی حیاتی کیمیائی تبدیلیاں وقوع پذیر ہوتی ہیں محبت ازلی اور ابدی حقیقت ہے۔ تمام انسان اس بنیادی انسانی جذبے کو محسوس کرتے اور زندگی کے کسی نہ کسی حصے میں اِسے اپنی ذات کے نہاں خانوں میں محسوس کرتے ہیں۔ دنیا کی ہر تہذیب و ثقافت میں انسانی محبت کی داستانیں ہمیں اس حقیقت کا پتہ دیتی ہیں…
