دنیا میں بہت کم ایسے اشخاص پیدا ہوتے ہیں جن کی خدمات کو نہ صرف مدتوں یاد رکھا جا ئے بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ ان کی خدمات کو مزید بلندی و عروج پر پہنچانے کا اہتمام بھی رکھاجائے۔ معاشرے کی اصلاح کا دردکے حامل ایک فکرمند انسان میں جتنی خوبیاں پائی جاتی ہیں ،اس سے کہیں بڑھ کر اس عظیم انسان میں مخلصانہ جوہر کے ساتھ محنت ، جستجو، علم و فہم، حکمت و فراست اور دانش وری کے وہ اوصاف موجود تھے ،جسے دنیا آج بلا مبالغہ انہیں” شہید پاکستان” کے لقب سے جانتی ہیں۔ شہید پاکستان حکیم…
Author: ڈاکٹر عامر طاسین
زمینی حقائق کے مطابق دینی مدارس کی گزشتہ تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو یہ معلوم ہوجائے گا کہ ہر دور میں ہی اہل مدارس میں سے چند لوگ اٹھتے رہے اور درد دل کے ساتھ حالات و زمانہ کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے مروجہ نصاب میں سے کچھ اسباق کو عصری ضرورتوں کے مطابق ڈھالنے یا شامل کرنے کے لیے غور و فکر کرتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ آج تک جاری و ساری ہے۔ یقینا اس عمل میں کوئی عیب والی بات نہیں۔ دینی فہم اور درد دل رکھنے والے اہل دانش سے ایسے ہی مثبت عمل کی امید اور توقع رکھنی چاہیئے۔ ویسے بھی وقت سے بڑا منصف اور کون ہوسکتا ہے جو ماضی کے لاکھ اختلافات کے باوجود نظریہ ضرورت یا پھر حالات کا جبر کے تحت بہت کچھ بدل کے رکھ دیتا ہے۔
ہمارے مروجہ معاشرے کے نظام عدل پر فائز کسی بھی جج صاحب ” چاہے ابتدائی عدالت ،عالیہ و عظمی کے فاضل جج ہوں "کے سامنے اگر سوال پیش کرنے کی اجازت ہو تو امید واثق ہے کہ وہ عادل اپنے عدل کے مقام و منصب کی اہمیت ، ضرورت ، فضائل و مناقب کے بارے میں خوب جانتے ہونگے اور یقینا انہیں اپنے مقام و منصب کی اہمیت کے بارے میں معلوم ہونا بھی چاہیئے۔ یہ بات تو ہوگئی فاضل جج صاحبان کے مقام و منصب کی اہمیت و فضلیت کی جو وہ اچھی طرح جانتے ہونگے۔ لہذا ان تمام…
