پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے تدریس قرآن کو نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ مذہبی طبقے کے دبائو میں نہیں بلکہ ازخود کیا ہے کیونکہ ماضی قریب میں مذہبی طبقے کی جانب سے ایسا کوئی مطالبہ سامنے آیا ہے اور نہ فیصلہ کسی منظم تحریک کا نتیجہ ہے ۔ کسی بھی ریاست میں تعلیمی نصاب مستقبل سے متعلق ریاستی ترجیحات کی سمت کا تعین کرتا ہے کہ وہ آئندہ نسل میں کن خصلتوں کو دیکھنا چاہتی ہے ۔اگریہ کہا جائے کہ پاکستان کے موجودہ سماج کی فکر ی ساخت ، ماضی کی مجموعی تعلیمی نصابی ترجیحات کا نتیجہ…
Author: الماس حیدر نقوی
انسان کی زندگی کے معاملات میں ’’اختیار ‘‘کہاں سے شروع ہوتا ہے اور ’’بے بسی ‘‘کی انتہا کیاہے ؟ انسان اپنی زندگی کے کن امور میں’’ مختار ِ کل‘‘ ہے اور کن امور میں ’’مجبورِ محض‘‘ ہے،حکمائے قدیم سے لیکر معاصر مفکرین تک کا جبرو قدر کے اس مسئلے پر طویل مباحث موجود ہیں۔ مذہبی ماخذیات اور فلسفیانہ مواد میں جبرو قدر کے حق اور مخالفت میں ضخیم منابع عام افراد کیلئے پیچیدہ بنادیتا ہے کہ انسان کی زندگی کے معاملات میں ’’اختیار ‘‘کہاں سے شروع ہوتا ہے اور ’’بے بسی ‘‘کی انتہا کیاہے ؟ انہیں پیچیدگیوں کے باعث افراد…
پاکستان میں ذرائع ابلاغ سے لیکر ادب، درس و تدریس سمیت سیاسی طرز تفکر کے علاوہ مختلف تحقیقاتی اداروں میں اختیارکے جانیو الے مباحثوں میں فکری افلاس کے آسیب کی جھلک نظر آتی ہے ان دِنوں امام غزالی کی کتاب تہافتہ فلاسفہ زیر مطالعہ ہے اس شہرہ آفاق کتاب جس میں پہلی مرتبہ یونانی منطق پر سنجیدہ نوعیت کے سوالات اٹھائے گئے، کئی منطقی مغالطوں کی نشاندہی کی گئی، ابو نصر فارابی اور ابن سینانے فلسفے اور مذہب میں جو میلان پیدا کرنے کیلئے عمار ت کھڑی کی گئی اس پر غزالی نے شدید حملے کئے اور ثابت کرنے کی…
